اترپردیش کے میرٹھ میں کیفے میں ویڈیو گیم کھیلنے والے بچوں کی شگریٹ نوشی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد سنسنی پھیل گئی۔میرٹھ کے لیساڈی گیٹ تھانہ علاقے کے تحت سمرگارڈن کا یہ واقعہ ہے ۔بچوں کی سگریٹ نوشی کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد پولیس فورا حرکت میں آگئی۔Teenage Boy Smoking Cigarette In Cafe ,Video Viral On Social Media
ویڈیو وائرل میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ کیفے میں بیٹھے بچوں کی عمر محض 8 سے 12 سال لگ رہی ہے ۔ویڈیو لیساڈیگیٹ علاقے کے سمر گارڈن کالونی کی بتائی جا رہی ہے۔ ویڈیو میں تین بچے سگریٹ پیتے اور دھواں اڑاتے نظر آ رہے ہیں۔ میز پر کئی بچوں کے سامنے گلاس بھی رکھے ہوئے ہیں، جن میں بیئر نظر آرہی ہے۔