اردو

urdu

ETV Bharat / state

اناؤ ریپ معاملے پر قومی کمیشن برائےخواتین کا ڈی جی پی اتر پردیش سےمطالبہ - ناؤ ریپ متاثرہ

قومی کمیشن برائے خواتین کی چیئرپرسن ریکھا شرما نے بتایا کہ 'اناؤ ریپ متاثرہ کے خاندان سے ملاقات کے لیے کمیشن ایک ٹیم بھیجے گی۔'

اناؤ ریپ معاملے پر قومی کمیشن برائے خواتین کا مطالبہ

By

Published : Jul 29, 2019, 11:32 PM IST

گذ شتہ روز اناؤ ریپ متاثرہ اپنے وکیل، چچی اور خالہ کے ساتھ اپنے چچا جو کہ جیل میں قید ہے، سے ملاقات کے لیے کار میں جا رہی تھی کہ ان کی کار حادثے کا شکار ہو گئی، اس حادثے میں اس کی چچی اور خالہ ہلاک ہو گئیں جبکہ متاثرہ اور وکیل زخمی حالت میں ہے۔

اس حادثے کے بعد کمیشن نے ایک ٹیم متاثرین سے ملاقات کے لیے بھیجنے کی بات کہی ہے۔

اناؤ ریپ معاملے پر قومی کمیشن برائےخواتین کا ڈی جی پی اتر پردیش سےمطالبہ

متاثرہ کے اہل خانہ نے قومی کمیشن برائے خواتین سے یہ درخواست کی ہے کہ وہ جلد از جلد کار حادثے کی جانچ کرائے

متاثرہ نے ایک خط کے ذریعے اتر پردیش پولیس سے درخواست کیا پے کہ وہ اس معاملے کی تفتیش کرے اور ملزمین کا پتہ لگائے۔

اناؤ ریپ معاملے پر قومی کمیشن برائےخواتین کا ڈی جی پی اتر پردیش سےمطالبہ

کمیشن نے ایک خط کے ذریعے ڈی جی پی اتر پردیش سے درخواست کی، کہ اس معاملے کی تفتیش کے لئے وہ ایک خصوصی ٹیم تشکیل دیں جو ان سارے معاملات کا پتہ لگا ئے۔

واضح رہے کہ 2017 میں بی جے پی ایم ایل اے کلدیپ سنگھ سانگر پر ایک نابالغ بچی کے ساتھ ریپ کرنے کا الزام لگایا گیا تھا۔

اس کار حادثے میں متاثرین خاندان کے دو لوگوں کے ساتھ ریپ کیس کے وکیل کے بھی ہلاک ہونےکی خبر ہے ۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details