علی گڑھ:اسکول میں بچوں کی ٹیچنگ کے دوران اساتذہ کو اپنی ٹیچنگ کو زیادہ سے زیادہ ویژول اور آسان زبان کا کس طرح استعمال کرنا چاہیے، اس سے متعلق علی گڑھ اسلامک مشن اسکول کے زیر اہتمام پانچ روزہ ٹیچر ٹریننگ ورکشاپ 2022 کا انعقاد کیا گیا جس میں خاصی تعداد میں اساتذہ نے شرکت کی۔
ٹریننگ ورکشاپ 2022 میں سکشہگن ایجوکیشن انیشیٹو (Shikshagon Education Initiative) کے ڈائریکٹر، وجے گپتا (ٹرینر) نے اپنے خیالات کا اظہات کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ کے مستقبل کی تیاری کلاس روم میں ہی ہوتی ہے جس کی ذمہ داری اساتذہ پر ہوتی ہے۔ اسی لیے اساتذہ کو اس طرح تیار ہونا چاہیے تاکہ وہ طلبہ کو گرافک اور تصاویر کی مدد سے زیادہ سمجھائیں، کیونکہ یہ کارگر بھی ہے اور وقت کا تقاضہ بھی ہے ۔
ٹرینر وجے گپتا نے بتایا کہ اساتذہ کی ٹریننگ پروگرام کا مقصد اساتذہ کو کس طرح سے تیار کیا جائے کہ ان کے ذریعے کلاس روم میں دی جارہی تعلیم کو کلاس کے سبھی طلبا آسانی سمجھیں اور سیکھیں۔ اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کلاس کہ سبھی طلبا بآسانی کیسے سمجھیں اور سیکھیں اس کے لیے کیا تیاری کی جائے، کیا حکمت عملی ہونی چاہیے اس کے بارے میں ٹیچر ٹریننگ ورکشاپ میں گفتگو ہو رہی ہے۔