ریاست اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی کے گنا دفتر میں اکٹھا ہوئے اساتذہ کا مطالبہ ہے کہ پرانی پینشن بحال کی جائے، پریرنا ایپ کو واپس لیا جائے، جب تک حکومت اس کے لیے ضروری چیزیں مہیا نہیں کرا دیتی ہے، اسے نافذ نہ کیا جائے۔
بارہ بنکی: متعدد مطالبات کے ساتھ اساتذہ کا احتجاج
اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں اساتذہ نے پرانی پینشن بحالی، پریرنا ایپ اور اسکولوں میں بنیادی سہولیات سمیت 12 مطالبات کو لے کر یوپی شکشک مہاسنگھ کے بینر کے تلے جمع ہو کر احتجاج کیا۔
متعدد مطالبات کو لے کر اساتذہ کا احتجاج
اس کے علاوہ اساتذہ نے اسکولوں میں پانی، سڑک اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کا بھی مطالبہ کیا۔
احتجاج کے دوران اساتذہ نے نعرے بازی بھی کی۔ نعرے بازی کے دوران اساتذہ نے واضح طور پر حکومت کو انتباہ کیا کہ اگر ان کے مطالبات پورے نہ کیے گئے تو یہ حکومت واپس نہیں آئے گی۔ اس دوران اساتذہ نے 12 نکاتی میمورنڈم بھی دیا۔
Last Updated : Feb 17, 2020, 9:22 PM IST