درس و تدریس ذریعہ معاش یا کوئی عام پیشہ نہیں، بلکہ اس پیشے کو تمام پیشوں کی ماں کی حیثیت حاصل ہے، ایک اساتذہ ہی ہوتا ہے جو زندگی کے ہر شعبہ میں ماہرین و دانشور تیار کرتے ہیں۔ موجودہ دور میں کچھ ایسے بھی اساتذہ موجود ہیں جو درس و تدریس کے اصل مقصد کو سمجھتے ہیں۔ انہیں میں سے ایک ریٹائر عمران عثمانی ہیں جو سبکدوشی کے بعد بھی درس و تدریس سے وابستہ ہیں۔ Azimuddin Ashraf Islamia Inter College Retired Teacher Imran Usmani
بتادیں کہ ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی شہر میں واقع عظیم الدین اشرف اسلامیہ انٹر کالج کے سبکدوش ٹیچر عمران عثمانی جو ریٹائرمنٹ کے بعد بھی درس و تدریس سے جُڑے ہیں۔ ماسٹر عمران سنہ 2003 میں ملازمت میں آئے تھے اور 15 برس بعد سنہ 2019 میں سبکدوش ہو گئے۔ ملازمت سے سبکدوشی کے بعد جہاں عام لوگ آرام دہ زندگی کی خواہش کرتے ہیں، وہیں ماسٹر عمران درس و تدریس کو اپنے وقت گزارنے کا بہتر ذریعہ مانتے ہیں۔