ریاست اتر پردیش کے مئو میں آل انڈیا مدرسہ ماڈرن ٹیچرز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ اس کا مقصد مدارس میں اپنی خدمات انجام دے رہے ماڈرن ٹیچرز کے مسائل پر غور و خوض کرنا تھا۔
مئو: بقایا تنخواہ جاری کرنے کا مطالبہ دراصل ماڈرن ٹیچرز کے درپیش سب سے اہم مسئلہ تنخواہ کا ہے۔ کئی سالوں سے ماڈرن ٹیچرز بغیر اجرت کے ہی اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔
مرکزی حکومت کے ذریعے مدرسہ جدیدکاری اسکیم کے تحت مقرر کیے گئے ماڈرن ٹیچرز کافی مشکل حالات کا سامنا کر رہے ہیں۔
میٹنگ کے دوران ماڈرن ٹیچرز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے کہا کہ 'مرکزی حکومت اپنے حصہ کی بقایا اجرت جاری نہیں کر رہی ہے۔ اس کے سبب ماڈرن ٹیچرز سخت مالی بہران کا شکار ہیں۔'
ایسوسی ایشن کی مئو شاخ کے صدر فیروز احمد نے دعوی کیا کہ 'ماڈرن ٹیچرز کی 52 ماہ سے تنخواہیں ادا نہیں کی گئی ہیں۔ کچھ ایسے بھی ماڈرن ٹیچرز ہیں جن کی 85 ماہ کی تنخواہ بقایا ہے۔ یہ بقایا رقم 8 سے 10 لاکھ روپے تک پہنچ چکی ہے۔'
انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ 'جلد از جلد تنخواہیں جاری کی جائیں، تاکہ وہ اپنے ضروری اخراجات کو پورا کر سکیں۔'
ماڈرن ٹیچرز کی شکایت ہے کہ 'لکھنؤ اور دہلی تک اپنے مطالبے کے حق میں احتجاج کرنے کے باوجود حکومت کا رویہ منفی ہی رہا۔ آج تک ان کے مسائل پر بات چیت کے لئے حکومت کی جانب سے کوئی نمائندگی نہیں کی گئی۔