اترپردیش کے غازی آباد کے قصبہ ڈاسنہ میں واقع وارث نشان پبلک اسکول میں بڑے جوش وخروش کے ساتھ یوم اساتذہ منایا گیا۔اس موقع پر ڈاسنہ نگر پنچایت کے ایگزیکٹیو افسران بھی موجود تھے۔ انہوں نے بچوں کے پروگرام کی ستائش کی اور ان کی حوصلہ افزائی کے لئے انہیں 1200 روپے کا انعام بھی دیا۔ بچوں کو ٹیچرز ڈے کی اہمیت بھی بتائی اور زیادہ سے زیادہ مطالعہ کرنے کی ترغیب دی۔ Teachers' Day was celebrated at Waris Nishan Public School IN Noida
بچوں نے اساتذہ اور پروگرام میں آنے والے تمام مہمانوں کو گلاب کے پھول اور چاکلیٹ سے خوش آمدید کہا اور ریڈ کارپٹ پر استقبالیہ کے ساتھ اساتذہ پر پھولوں کی پتیاں بھی بکھری۔الماس فاؤنڈیشن کی بانی مسز الماس عباسی اور جامعہ ہمدرد یونیورسٹی سے اجمل عباسی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر ماڈل اسکول، ڈوریائی سے دشیانت کمار مہمان خصوصی تھے۔ان کے اسکول کے اساتذہ بھی پروگرام میں آئے۔
الادارہ اسکول کے ڈائریکٹر شعیب احمد خان اور ان کے اساتذہ، المدینہ پبلک اسکول کے اساتذہ چاند محمد، ڈائریکٹر حمزہ صفہ پبلک اسکول کلو گڑھی اور ان کے اساتذہ اور مدرسہ طریقت لل بنات، ہیڈ مسٹریس اور ٹیچر آف ڈاسنہ نے بھی پروگرام میں شرکت کی اور بچوں کی حوصلہ افزائی کی۔