اتر پردیش کے مرادآباد کے پنچایت ایٹوڈوریم میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے ذریعہ یوم اساتذہ کے موقع پر ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ اس سیمینار میں مرکزی وزیر مملکت کے ہاتھوں شہر کے ان اساتذہ کو اعزاز سے نوازا گیا، جنہوں نے تعلیمی میدان میں اچھا کام کیا اور بچوں کو تعلیم یافتہ بنایا۔
اس موقع پر مرکزی وزیر مملکت بھانو پرتاپ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مظفر نگر میں کی گئی کسان مہا پنچایت پر بولتے ہوئے کہا کہ جو بھی مرکزی حکومت نے کسانوں کے لئے قانون بنائے ہیں وہ کسانوں کیلئے فائدہ مند ہیں۔ کسان اس کا فائدہ اٹھا رہے ہیں اگر کسانو کو یہ قوانین صحیح نہیں لگتے تو کسان مرکزی حکومت کو اپنی تجاویز دیں۔