واضح رہے کہ اترپردیش حکومت نے گزشتہ برس 2019-20 سے تعلیمی سیشن میں تبدیلی کی ہے۔ گزشتہ برسوں میں یکم جولائی سے شروع ہونے والے سیشن کا اختتام سالانہ امتحانات کے فوراً بعد ہو جاتا تھا۔
نئے تعلیمی کیلنڈر کے مطابق اب اترپردیش کے پرائمری سے لیکر انٹرمیڈیٹ تک کے اسکول یکم اپریل سے شروع ہو رہے ہیں۔ ہر سیشن کا اختتام 31 مارچ کو ہوتا ہے۔
موسم گرما کی تعطیلات میں بھی تبدیلی کی گئی ہے۔ اب تعطیل 20 مئی سے 30 جون تک جاری رہتی ہیں۔