اترپردیش کے ضلع رائے بریلی کے بچھراواں علاقے میں ہفتہ کو تیز رفتار موٹر سائیکل کے اوور بریج کے نزدیک بنے ڈیوائیڈر سے ٹکرا جانے سے ایک ٹیچر کی موت ہوگئی۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ لال گنج علاقے کے ساکیت نگر کے رہائسی 26 سالہ نندن تریویدی عرف تنمے رائے بریلی میں ٹیچر تھے۔
صبح تقریباً ساڑھے نو بجے وہ اپنی موٹر سائیکل سے اپنے گھر جارہے تھے۔ اس درمیان ان کی تیز رفتار موٹر سائیکل بچھراواں اوور بریج کے نزدیک بنے ڈیوائڈر سے ٹکرا گئی۔