اردو

urdu

ETV Bharat / state

اساتذہ اہلیتی امتحان کے لیے نوئیڈا میں تیاریاں مکمل - مختلف علاقوں میں 38 امتحانی مراکز قائم

نوئیڈا میں اساتذہ اہلیتی امتحان 2019 کے لیے ضلع کے مختلف علاقوں میں 38 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ جس میں تقریباً 18،000 امیدواروں کی شرکت متوقع ہے۔

نوئیڈا میں اساتذہ اہلیتی امتحان
نوئیڈا میں اساتذہ اہلیتی امتحان

By

Published : Jan 7, 2020, 10:40 PM IST

اترپردیش میں اساتذہ اہلیتی امتحان 2019 میں منعقد ہونے والے امتحانات تاخیر کے سبب اب 2020 میں منعقد کیے جارہے ہیں۔ اس تعلق سے ضلع کے 38 امتحانی مراکز میں آٹھ جنوری کو محفوظ اور پر امن طریقے سے منعقد کرانے کے لیے ضلع گوتم بدھ نگر کے ضلعی مجسٹریٹ برجیش نارائن سنگھ کی قیادت میں تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

اس اہم امتحان کے نوڈل آفیسر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ دیواکر سنگھ کو بنایا گیا ہے، کل ضلع کے 38 امتحانی مراکز پر اترپردیش اساتذہ اہلیتی امتحان 2019 منعقد کیے جائیں گے۔

پہلی شفٹ صبح دس بجے سے ساڑھے بارہ بجے تک 22 امتحانی مراکز میں ہوگی جس میں 10845 امتحان دہندہ شرکت کریں گے۔

اسی طرح دوسری شفٹ دوپہر 2:30 بجے سے شام 5:00 بجے تک 16 امتحانی مراکز میں ہوگی جس میں 7690 امتحان دہندہ شرکت کریں گے۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ انتظامیہ دیواکر سنگھ نے کہا کہ اس اہم امتحان کی تیاری کے لیے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مکمل تیاری کو یقینی بنایا گیا ہے اور تمام مجسٹریٹ اور اسٹیٹک مجسٹریٹ اور سینٹر ایڈمنسٹریٹرز کو بھی ان کی تقرری کے وقت تربیت دی گئی ہے تاکہ اس اہم امتحان کے تمام کام حکومت کی مرضی کے مطابق ضلع میں انجام دیے جاسکیں۔

ٹیسٹ کے انعقاد کے لیے چار موبائل اسکواڈ بھی تشکیل دے دیئے گئے ہیں، جن کے ذریعے امتحانی مراکز کا مستقل دورہ کیا جائے گا۔ اسی طرح 4 سیکٹر تشکیل دیئے گئے ہیں جس میں تمام سیکٹر کے مجسٹریٹ اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ امتحان خوش اسلوبی سے مکمل ہو سکے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details