اردو

urdu

ETV Bharat / state

نوئیڈا: بلاس پور ہیلتھ سینٹر میں چائے، کافی اور سینٹایزیشن کی مشینیں نصب - کورونا واریئرز

بھارت انڈیا کلب ملائیشیا کی جانب سے بلاس پور میں پرائمری ہیلتھ سنٹر میں واٹر کولر اور چائے کافی بنانے کی مشین مہیا کرائی گئی۔ جیور کے رکن اسمبلی دھریندر سنگھ نے مشین سے نکالے گئے پہلی چھ کپ کافی اپنے ہاتھوں سے ان ڈاکٹروں اور عملے کو پیش کی جو اس دیہی اسپتال میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔

bilaspur health centre noida
بلاس پور ہیلتھ سینٹر

By

Published : May 27, 2021, 7:30 PM IST

نوئیڈا کے بلاس پور میں واقع ہیلتھ سینٹر ڈاکٹروں اور طبی آلات کی دستیابی کے بعد علاقے کے لوگوں کی طبی ضروریات کو پورا کرنے کی جانب گامزن ہے۔

حال ہی میں بلاس پور میں پرائمری ہیلتھ سنٹر کا تالا کھول کر اسے فعال بنایا گیا، تاکہ علاقے کے عوام وہاں اپنا علاج کروا سکیں۔ نیز ویکسینیشن کے آغاز کے بعد دور دراز سے لوگوں نے اس ہیلتھ سنٹر پر آنا شروع کردیا ہے۔

بلاس پور ہیلتھ سینٹر

اس کے پیش نظر آج بھارت انڈیا کلب ملائیشیا کے ذریعہ اسپتال میں واٹر کولر اور چائے کافی بنانے کی مشین مہیا کرائی گئی۔ مشین سے نکالے گئے پہلے چھ کپ کافی ان کورونا واریئرز کے لیے وقف کیے گئے جو اس دیہی اسپتال میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔

جیور کے رکن اسمبلی دھریندر سنگھ نے اپنے ہاتھوں سے موجود ڈاکٹروں اور عملے کے ساتھ کافی بنائی۔ ان کے ساتھ بلاس پور کے چیئرمین صابر قریشی بھی موجود تھے۔

بلاس پور ہیلتھ سینٹر

باہر سے لوگوں کی نقل و حرکت کی وجہ سے انفیکشن سے بچنے کے لیے سینیٹائزیشن مشین بھی آج نصب کی گئی۔ جیور کے ایم ایل اے دھریندر سنگھ نے حاضرین سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ "آج آپ سب کے تعاون سے یہ اسپتال دن بدن بہتر سہولیات کے ساتھ علاقے کے لوگوں کے لیے کام کر رہا ہے۔ میری کوشش ہوگی کہ یہاں مزید بہتر سہولیات میسر ہوں، تاکہ آنے والے وقت میں ہم قریبی دیہی عوام کو اچھی طبی خدمات فراہم کرسکیں گے۔

بلاس پور ہیلتھ سینٹر


قبل ازیں گاؤں رام پور کھادر میں واقع پرائمری ہیلتھ سنٹر کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ عہدیداروں کو جلد ہی اس کو شروع کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ رام پور کھادر میں واقع پرائمری ہیلتھ سنٹر بھی جلد ہی عوامی استعمال میں آجائے گا، اس کے لیے ضروری سازوسامان کا انتظام کیا جارہا ہے، اس اسپتال کو بھی دو تین دن میں آپریشنل کردیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details