اردو

urdu

ETV Bharat / state

Jaunpur Taziya Artisans ماہ محرم شیعہ مسلمانوں کے نزدیک غم و اندوہ کا مہینہ - حدیث میں محرم کو اشہر حرم اور شہر اللّٰہ

آل انڈیا شیعہ مسلم مہا سبھا کے ضلع صدر کارپوریٹر تحسین شاہد نے بتایا کہ تعزیہ شیعہ مسلمانوں کے نزدیک بہت ہی اہمیت کی حامل ہے۔ یہ امام حسین کے روضہ کے مشابہ بنائی جاتی ہے اور یہ شیعہ برادری کے مقدسات کی علامت ہے۔

ماہ محرم شیعہ مسلمانوں کے نذدیک غم و اندوہ کا مہینہ
ماہ محرم شیعہ مسلمانوں کے نذدیک غم و اندوہ کا مہینہ

By

Published : Jul 27, 2023, 1:29 PM IST

ماہ محرم شیعہ مسلمانوں کے نذدیک غم و اندوہ کا مہینہ

جونپور:محرم الحرام کے مہینے سے اسلامی نئے سال کا آغاز ہوتا ہے۔ محرم کو رمضان المبارک کے بعد دوسرا محترم مہینہ مانا جاتا ہے۔ حدیث میں محرم کو اشہر حرم اور شہر اللّٰہ کہا گیا ہے۔ اس مہینے کے بارے میں بہت سے فضائل بیان کئے گئے ہیں۔ پوری دنیا کے مسلمان دس محرم کو یومِ عاشورہ کے طور پر مناتے ہیں۔ اس دن مسلمان مساجدوں اور امام بارگاہوں میں خصوصی دعا و اذکار کا اہتمام کرتے ہیں اور دس محرم کو حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے نواسے حضرت امام حسین کو میدان کربلا میں یزیدی فوج نے شہید کر دیا تھا۔ اسی نسبت سے شیعہ مسلمان حضرت امام حسین کی یاد میں ماتم کرتے ہیں۔اپنے گھروں میں تعزیہ قائم کرتے ہیں، تعزیہ امام حسین کی مزار کی شبیہ ہے اور لفظ تعزیہ عربی لفظ عزا سے مشتق ہے جس کا معنیٰ ہے مرنے والوں کو یاد کرنا شیراز ہند جونپور میں بھی عزاداری بڑے پیمانے کی جاتی ہے شوال کے مہینے سے ہی محرم کی آمد کا انتظار اور تیاریاں کی جاتی ہیں۔

تعزیہ بنانے والے مہدی شیرازی نے ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ تعزیہ بنانے کا کام میرے آبا واجداد کے وقت سے کیا جاتا رہا ہے ۔کئی نسل اس کام میں مصروف رہی ہے۔ آج ہم لوگ اس خاندانی پیشہ کو آگے بڑھانے کا کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ تعزیہ بنانا عید کے وقت سے شروع ہو جاتا ہے کئی دنوں تک اس کا سانچہ بنایا جاتا ہے پھر عید الاضحی کے بعد سے اس پر کاغذ وغیرہ لگنے کا کام شروع ہوجاتا ہے،ایک بڑا تعزیہ بنانے میں تقریباً پانچ دن کا وقفہ لگ جاتا ہے۔

مہدی نے بتایا کہ پورے جونپور کے مختلف علاقوں سے تعزیہ تیار کرنے کا آرڈر ملتا ہے جس کی قیمت جو تربت ہوتی ہے 25 روپیہ سے شروع ہوکر پانچ ہزار تک کی قیمت والا تعزیہ تیار ہوتا ہے۔اس کو تیار کرنے میں چائینہ پننی،پتنگی کاغذ،ماربل،سلور پننی،سرے لائٹ لال،ہری،پیلی پننی کا استعمال کیا جاتا ہے۔شیعہ مسلمانوں کے ساتھ سنی مسلمان اور غیر مسلم بھی تعزیہ ہدیہ کراتے ہیں اور اپنی منتیں اور مرادیں مانگتے ہیں۔

آل انڈیا شیعہ مسلم مہا سبھا کے ضلع صدر کارپوریٹر تحسین شاہد نے بتایا کہ تعزیہ شیعہ مسلمانوں کے نزدیک بہت ہی اہمیت کا حامل ہے تعزیہ امام حسین کے روضہ کے مشابہ ہوتا ہے جس کو اکثر شیعہ مسلمان ایک محرم کو گھر میں قائم کرتے ہیں اور پھر نو محرم کو تعزیہ کو سر پر رکھ کر صدر امام باڑہ پہونچ کر اسے دفن کردیتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ شیعہ،سنی،غیر مسلم سبھی تعزیہ قائم کرتے ہیں اور دفن کرتے ہیں،تحسین شاہد نے بتایا کہ ضلع انتظامیہ کو ایک میمورینڈم کے ذریعے سے اپنی ضروریات کا مطالبہ کیا گیا تھا انتظامیہ نے کہا ہے کہ قبل کی روایت کے مطابق محرم منایا جائے گا انہوں نے کہا چار،چھ،آٹھ،دس محرم کو تاریخی جلوس اپنے قدیمی راستوں سے نکلتا ہے اور لکھنؤ کے بعد جونپور میں کافی تعداد میں شیعہ مسلمان رہتے ہیں جہاں عزاداری بڑے پیمانے پر کی جاتی ہے۔

شیعہ عالم دین مولانا سید صفدر حسین زیدی نے بتایا کہ محرم الحرام کا مہینہ بڑا محترم والا مہینہ ہے اس مہینے میں جنگ و قتال کرنا حرام ہے اور ہمارے نزدیک یہ غم کا مہینہ اس وجہ سے ہے کہ اس مہینے میں میدان کربلا میں امام حسین کو حاکم وقت نے بیعت نہ کرنے کی وجہ سے تین دن بھوکا پیاسا رکھ کر ان پر ظلم و زیادتی کرتے ہوئے انہیں شہید کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:Marsiyagoi in Meerut مجالس میں آج بھی صنف مرثیہ نگاری کی اہمیت برقرار

انہوں نے کہاکہ اس وجہ سے شیعہ مسلمان امام حسین کی شہادت اور ان پر ہوئے ظلم و ستم کو یاد کرتے ہوئے اس مہینے میں ماتم کرتے ہیں اور اسے غم کا مہینہ سمجھتے ہیں، آج بھی نام حسین سے طاقت ملتی ہے پوری دنیا میں لوگ امام حسین کے نام سے کھانا کھلاتا ہیں،منتیں مانگتے ہیں،مجلسیں کرتے ہیں اور تبرک تقسیم کرتے ہیں اور سارے عالم کے کلمہ گو امام حسین کو یاد کرتے ہیں فقط طریقے علیحدہ ہوتے ہیں،

ABOUT THE AUTHOR

...view details