اترپردیش کے ضلع دیوریا کے بنکٹا حلقے میں آج پولیس نے خونخوار بدمعاش تربابو یادو کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر حاصل کی گئی تقریباً ایک کروڑ روپیے کی نامی اور بے نامی جائداد کو قرق کر لیا ہے۔
پولیس سربراہ ڈاکٹر شریپتی مشر نے یہاں اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ بکٹا علاقے کے گرام روستم بہیاری کے باشندے تربابو یادو ایک شاطر بدمعاش ہے۔ اس کے خلاف تعذیرات ہند کے تحت کاروائی کرتے ہوئے پولیس نے تربابو یادو کی تقریباً ایک کروڑ روپیے کی جائداد قرق کر لی ہے۔ اس جائداد کو کسٹوڈین تحصیلدار بھاٹ پار رانی کے سپرد کر دیا گیا ہے۔