اردو

urdu

ETV Bharat / state

دو پارٹیوں نے ایک ہی امیدوار کو نامزد کیا - مہاراج گنج

پرگتی شیل پارٹی کے صدر شیو پال یادو نے کچھ روز پہلےامر منی ترپاٹھی کی بیٹی کو مہاراج گنج سے اپنا امیدوار بنانے کا اعلان کیا تھا اور کل کانگریس نے بھی اپنی فہرست میں ان کا نام شامل کیا جس سے لوگوں میں طرح طرح کی باتیں کی جارہی ہیں۔

دو پارٹیوں نے کیا ایک ہی امیدوار کو نامزد کیا

By

Published : Mar 29, 2019, 1:37 PM IST

Updated : Mar 29, 2019, 5:16 PM IST


عام انتخابات میں ایک طرف سیاسی رہنماوں کو لگتا ہے کہ انہیں کسی بھی قیمت پر ٹکٹ ملنا چاہیے لیکن زیادہ تر لوگوں کو مایوسی ہی ہاتھ لگتی ہے۔ اس کے برعکس اترپردیش کے مہاراج گنج سے ایک ایسی امیدوار بھی ہیں جنہیں دو پارٹیوں نے اپنا امیدوار بنایا ہے۔

پرگتی شیل پارٹی کے صدر شیو پال یادو نے کچھ روز پہلے ہی سابق رکن پارلیمان امر منی ترپاٹھی کی بیٹی کو مہاراج گنج سے اپنا امیدوار بنایا ہے۔

گزشتہ رات کانگریس نے امیدواروں کی جو فہرست جاری کی اس میں بھی مہاراج گنج سے تنو شری ترپاٹھی کا نام شامل تھا۔

اس بات کی خبر جب پارٹی اعلیٰ کمان کو پہنچی تو انہوں نے تنوشری کا نام فہرست سے ہٹا دیا۔

اب تنوشری ترپاٹھی کانگریس کی امیدوار نہیں بلکہ پرگتی شیل سماج وادی پارٹی کی امیدوار ہیں۔

Last Updated : Mar 29, 2019, 5:16 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details