اے ڈی ایم کورٹ پر انہوں نے نہایت سادگی کے ساتھ اپنے والد اور کانگریس کے رکن پارلیمان پی ایل پنیا کے ساتھ پرچہ داخل کیا۔
پرچہ نامزدگی کے بعد انہوں نے علاقائی اور بنکروں کے مسائل حل کرنے کا وعدیٰ کیا۔
ضمنی انتخاب کے لئے تنج پنیا نے پرچہ نامزدگی داخل کیا قابل ذکر ہے کہ بارہ بنکی کی زیدپور اسمبلی نشست کے لئے 21 اکتوبر کو ضمنی انتخابات ہونے ہیں۔
24 ستمبر کو شروع ہوئے پرچہ نامزدگی کے عمل میں تنج پنیا نے سب سے پہلے پرچہ داخل کیا۔
تنج پنیا دوسری دفعہ زیدپور سے انتخابی میدان میں اترے ہیں۔
اس سے قبل وہ 2017 کے اسمبلی انتخابات میں اسی سیٹ سے ایس پی اور کانگریس اتحاد کے تحت امیدوار بنائے گئے تھے۔
تنج پنیا رواں برس ہوئے لوک سبھا انتخابات میں بھی اپنی قسمت آزما چکے ہیں۔
اب پارٹی نے انہیں ایک دفعہ پھر اپنا امیدوار بنایا ہے۔
بی ٹیک ڈگری یافتہ تنج پنیا نے پرچہ نامزدگی کے بعد کہا کہ علاقائی مسائل کو حل کرانے کے ساتھ بنکروں کے تمام مسائل کو حل کرنے کی کوشش کریں گے۔