گریٹر نوئیڈا:ریاست اترپردیس کے نوئیڈا تھانہ علاقے میں پولیس نے ایک بارہویں فیل تانترک کو علاج کے نام پر ایک این آر آئی کو تین کروڑ روپے ٹھگنے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔اسی خاتون اور اپنی بیوی کی مدد سے وہ لوگوں کو پھنسایا کرتا تھا۔ تانترک کے مغربی اتر پردیش کے مختلف شہروں میں 42 فلیٹ اور دو ریستوراں ہیں۔ یہ لوگ لوٹی گئی رقم سے پراپرٹی کا کام بھی کر رہے تھے۔
ڈی سی پی گریٹر نوئیڈا سعد میاں خان نے بتایا کہ سنجے شرما کی بیوی کرن شرما، جو اصل میں امرتسر کے رہنے والے ہیں، جو امریکہ میں مقیم ہیں۔انہوں نے پولیس کو شکایت دی تھی۔جس کے بعدپولیس نے این آر آئی سٹی سوسائٹی کے سنجے شرما کو ملزموں کے چنگل سے آزاد کرایا۔ پولیس نے جائے وقوع سے مراد آباد کے جگر کالونی کے رہنے والے تانترک فیضان، ہمانشو اور اس کی بیوی مونی اور گجرولا (امروہہ) کے وشال کو گرفتار کرلیا۔
پولیس فیضان کی بیوی ظہحہ اور دوسرے ملزم جوشی کی تلاش میں ہے۔ ملزم کے قبضے سے ایک لیپ ٹاپ، متاثرہ کی دو چیک بک، متاثرہ کے دستخط شدہ ڈھائی لاکھ روپے کے دو چیک، بچوں کی تفریح کے لیے بنائے گئے 1139 نوٹ برآمد ہوئے ہیں۔ ان نوٹوں پر 1400 روپے لکھا ہوا ہے۔ ملزمان ان روپے کو اصلی نوٹوں کے درمیان رکھ کر چلا رہے تھے۔
ہمانشو اور مونی نے ایسے جال میں پھنسایا:
تانترک فیضان این آر آئی سوسائٹی میں سنجے کے گھر کے قریب رہتا تھا، جب کہ ہمانشو اور اس کی بیوی دہلی کے منڈاولی میں رہتے تھے۔ ایک دن ہمانشو اور اس کی بیوی مونی تانترک کے کہنے پر ایک سازش کے تحت نوئیڈا کے گارڈن گیلیریا مال میں سنجے سے ملے۔