اتر پردیش کے ضلع بریلی میں نواب گنج تحصیل کے قصبہ سینتھل میں 5 جون کو وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی یومِ پیدائش کا جشن منفرد انداز میں منایا گیا۔ یومِ پیدائش کو یادگار بنانے کے لیے بی جے پی کے مقامی کارکن عامر زیدی نے 111.6 فیٹ اونچا کیک بناکر عالمی ریکارڈ قائم کرنے کا دعویٰ کیا۔
قصبہ سینتھل میں سابق چیئرپرسن زہرہ خاتون کے بیٹے بی جے پی کارکن عامر زیدی نے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی یوم پیدائش کے موقع پر تاریخ رقم کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ اُنہوں دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعلیٰ کی یوم پیدائش کے موقع پر دنیا کا سب سے اونچا کیک بناکر عالمی ریکارڈ بنایا گیا ہے۔ اس سے قبل سنہ 2008ء میں انڈونیشیا میں 108.27 فیٹ اونچا کیک بنایا گیا تھا، جو کہ ”گنیز بُک آف ورلڈ ریکارڈس“ میں عالمی ریکارڈ کے طور پر درج ہے۔Tallest Cake Cut on Yogi's Birthday
بریلی میں یوگی کی یوم پیدائش پر111.6 فٹ اونچا کیک کٹا گئو رکشک کے نام سے مشہور عامر زیدی نے تقریباً ایک مہینے سے اس کی تیاریاں شروع کی تھیں۔ اُنہوں نے اسٹیل کا ایک فریم تیار کرایا تھا۔ شہر کی ایک مشہور و معروف بیکری سے بغیر انڈے والا کیک تیار کرایا گیا۔
شام سے کیک کاٹنے کی تیاری شروع ہوگئی۔ یوم پیدائش کے منفرد انداز کو دیکھنے کے لیئے ہزاروں مقامی شہری بھی پہنچے۔ بھارتی جنتا پارٹی کی جانب سے مہمان خصوصی کے طور پر اترپردیش حکومت میں وزیر اقلیتی فلاح و بہبود، حج و وقف دھرمپال سنگھ، فریدپور اسمبلی سے رکن شیام بہاری لال اور علاقائی رکن ڈاکٹر ایم پی آریہ نے شرکت کی۔ دھرم پال سنگھ نے مہمانِ خصوصی کے طور پر وزیر اعلیٰ کی یوم پیدائش پر کیک کاٹا اور عامر زیدی کی جم کر تعریف کی۔
کابینہ وزیر نے کہا کہ اتر پردیش کے مختلف شہروں میں بھی وزیر اعلیٰ کی یوم پیدائش کا جشن منایا جا رہا ہے، لیکن قصبہ سینتھل میں جشن کا منفرد انداز برسہا برس تک یاد رکھا جائےگا۔ اُنہوں نے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس کیک کو دنیا کے بلند ترین کیک کے طور پر عالمی ریکارڈ میں بھی درج کیا جائے۔ 'میری یہی خواہش ہے۔'
اس موقع پر فریدپور اسمبلی سے رکن ڈٓاکٹر شیام بہاری لال نے کہا کہ یہ موقع ہم سب کے لیئے بائث فخر ہے کہ ہم دنیا کے سب سے اونچے کیک کے گواہ بنے ہیں۔ نواب گنج اسمبلی حلقہ سے رکن ڈاکٹر ایم پی آریہ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کی یوم پیدائش کے موقع پر دنیا کا سب سے اونچا کیک بنانا اس تاریخی قصبہ کی خصوصیات میں چار چاند لگانے کا کام کرےگا۔
یہ بھی پڑھیں: Yogi Birthday: اردو اکادمی کے رکن نے یوگی کی سالگرہ پر ساڑی تقسیم کی
اُنہوں نے مزید کہا کہ یہ ہمارے لیئے بھی فخر کی بات ہے کہ سینتھل قصبہ ہماری اسمبلی میں واقع ہے۔ وزیر اعلیٰ کی یوم پیدائش کے موقع پر منفرد جشن کے آرگنائزر عامر زیدی نے کہا کہ 'میں یوگی آدتیہ ناتھ کے جانوروں سے محبت کرنے کے جذبے سے بہت متاثر ہوں۔ میں اپنے علاقے میں جانوروں کی حفاظت اور خاص طور پر گائے کی حفاظت کرتا ہوں۔ میرے اور یوگی آدتیہ ناتھ کے خیالات یکساں ہیں۔ لہذا، ہم خیال ہونے کی وجہ سے میں نے اُن کی یوم پیدائش کو یادگار بنانے اور عالمی ریکارڈ قائم کرنے کی کوشش کی ہے۔'
دراصل عامر زیدی گزشتہ کئی برسوں سے بی جے پی کارکن کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ سنہ 2006ء میں اُن کی والدہ زہرہ زیدی قصبہ کی چیئرپرسن منتخب ہوئی تھیں۔ عامر زیدی نے بھی سنہ 2017ء میں قصبہ سینتھل سے بی جے پی امیدوار کے طور پر بھی چناؤ لڑا تھا۔ جس میں اُنہیں بی جے پی کے مسلم امیدوار کے طور پر ریاست میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کیے تھے۔ لیکن وہ اس انتخاب میں کامیاب نہیں ہو سکے۔ اس سال ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں وہ ایک بار پھر قصبہ سینتھل میں چیئرمین کے عہدے کے لیے الیکشن لڑنے کی تیاری کر رہے ہیں۔