میرٹھ : مسلم سماج میں نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم سے آراستہ کرنے کے ساتھ ان کو تحقیق کے ذریعے اعلیٰ مقام حاصل کرانے کی غرض سے میرٹھ میں ایک تعلیمی بیداری کانفرنس کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں بہار کے سابق وزیر اور مسلم پرسنل لا بورڈ کے رکن قاضی انیس الرحمن نے طلباء کو تعلیم کی طرف متوجہ کرانے کے ساتھ ان کے اندر اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کی فکر پیدا کرنے کی بات کہی۔ Talimi Bedari Conference Held In Meerut
مدرسہ امداد السلام صدر بازار میں منعقد تعلیمی بیداری کانفرنس میں بہار حکومت کے سابق وزیر و آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے رکن قاضی انیس الرحمن نے نوجوانوں کو تعلیم سے آراستہ کرانے کی بات کہی اس ک علاوہ نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم کے لئے تحقیق کے سینٹر کھولنے کی بھی بات کہی تاکہ طلباء کو ڈراپ آوٹ ہونے سے روکا جا سکے۔ وہیں مدرسہ کے مہتمم مشہود الرحمن نے کہا کہ بھارت ایک خوبصورت ملک ہے اس میں سبھی مذاہب کے لوگوں ساتھ لیکر آگے بڑھا جا سکتا ہے نئی میں تعلیم کی روشنی پیدا کرنے کے لیے سماج میں سبھی مذہب کے ذمہ داروں کو آگے آنا ہوگا۔ تاکہ ہمارا ترقی یافتہ ممالک میں سر فہرست بن سکے۔ Talimi Bedari Conference