اردو

urdu

By

Published : May 12, 2020, 7:56 PM IST

ETV Bharat / state

میرٹھ: امام کی ضروریا ت کا بھی خیال رکھیں

ملک میں لاک ڈاؤن جاری ہے، اس کے سبب ملک میں تمام مذہبی مقامات اور مساجد کو بند رکھا گیا ہے ایسے میں میرٹھ شہر کے قاضی نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ذاتی طور پر امام مساجد کی مالی امداد کے لئے پیش رفت کریں۔

میرٹھ: امام کی ضروریا ت کا بھی خیال رکھیں
میرٹھ: امام کی ضروریا ت کا بھی خیال رکھیں

کورونا کے پیش نظر ملک میں لاک ڈاؤن جاری ہے، اس کے سبب ملک میں تمام مذہبی مقامات اور مساجد کو بند رکھا گیا ہے ایسے میں ماہ رمضان میں ملک کے تمام مساجد میں نماز اور تراویح کا اہتمام بھی نہیں کیا جا رہا ہے ،

ماہ رمضان کے دوران آئمہ مساجد کی مالی امداد کے لئے حاصل ہونے والا چندہ بھی جمع نہیں کیا جا رہا ہے، ایسے میں میرٹھ شہر کے قاضی نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ذاتی طور پر امام مساجد کی مالی امداد کے لئے پیش رفت کریں، اور اس مشکل حالات میں مجبور بے بس افراد کی ہر ممکن مدد کرنے کے کوشش کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details