سیاح کل ہفتہ سے مسلسل رات میں چار دن چمکتے تاج کا دیدارکر سکیں گے۔ شرد پورنیما 13 اکتوبر کو ہے ۔ سپریم کورٹ کی ہدایت کے بعد سنہ 2004 سے شرد پورنیما کے دو دن پہلے سے دو دن بعد تک رات میں تاج محل کو دیکھنے کے لئے کھول دیا جاتا ہے۔
پورے سال میں یہی پانچ دن ہوتے ہیں جب تاج کو ناظرین کیلئے رات کو بھی کھول دیا جاتا ہے۔
ان پانچ راتوں میں جب چاند کی روشنی تاج پر پڑتی ہے تو وہ منظر عجیب و غریب ہوتا ہے۔