اردو

urdu

By

Published : Mar 16, 2021, 8:54 AM IST

Updated : Mar 16, 2021, 11:03 AM IST

ETV Bharat / state

تاج محل کا دیدار ہو سکتا ہے مہنگا

آگرہ انتظامیہ نے ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کے لئے تاج محل کے داخلہ ٹکٹ میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Taj Mahal ticket prices likely to increase for tourists
تاج محل کا دیدارہوا مہنگا

بھارتی سیاحوں کو جہاں حال ہی میں 50 روپئے ادا کرنے پڑتے تھے، اب انہیں 80 روپئے ادا کرنے ہوں گے جبکہ غیر ملکی سیاحوں کو 1100 کے بجائے 1200 روپئے ادا کرنے ہوں گے۔

آگرہ انتظامیہ نے ملکی اور غیر ملکی سیاسحوں کے لئے داخلہ ٹکٹ میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ اے ڈی اے، جو سیاح مرکزی گنبد کا اندرونی نظارہ کرنا چاہتے ہیں، ان سے 200 روپئے زائد وصول کرے گا جبکہ پہلے سے ہی ای ایس آئی 200 روپئے وصول کر رہا ہے۔

آگرہ ڈویژنل کمشنر امت گپتا نے اے این آئی سے کہا کہ اے ڈی اے نے 200 روپئے مرکزی گنبد میں داخلہ کے ٹکٹ میں اضافہ کرنے کی تجویز پیش کی جبکہ محکمہ آثار قدیمہ پہلے سے ہی 200 روپئے ٹکٹ پر عائد کئے ہوئے ہے۔

نئے اضافی ٹکٹ کے تحت اب ہندوستانی سیاحوں کو مرکزی گنبد کا اندرونی نظارہ کرنے کے لئے 480 روپئے ادا کرنے ہوں گے جبکہ غیر ملکی سیاحوں کو 1600 روپئے ادا کرنے ہوں گے۔

ایک سیاح سوربھ مشرا نے کہا کہ "اگر قیمتوں میں اضافہ ہوتا ہے تو اس سے ہندوستانی سیاحوں کو اپنا ورثہ دیکھنے میں تکلیف ہوگی۔ ہم مرکزی گنبد میں جانے کے لئے 50 روپے ادا کرتے تھے۔ اگر یہ پھر بڑھتا ہے تو ہندوستانی سیاحوں کا دورہ بھی کسی حد تک کم ہوجائے گا۔''

Last Updated : Mar 16, 2021, 11:03 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details