آگرہ: مغل بادشاہ شاہ جہاں کے 368 ویں عرس کے موقع پر آگرہ کے تاج محل میں 17 سے 19 فروری تک داخلہ مفت رہے گا۔ اس دوران تاج محل میں مختلف رسمیں ادا کی جائیں گی۔ عرس کمیٹی کے صدر ابراہیم زیدی نے بتایا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی مغل باشاہ شاہ جہاں کا عرس آج سے 19 فروری تک منایا جائے گا۔ اس دوران ہر کسی کو تاج محل میں تین دنوں تک فری انٹری رہے گی۔ کسی کو بھی تاج محل دیکھنے کے لیے ٹکٹ خریدنے کی ضرورے نہیں ہے۔
عرس کے دوان تاج محل دیکھنے آنے والے سیاح مغل بادشاہ شاہجہاں اور ان کی بیگم ممتاز محل کے مقبرے کو قریب سے دیکھ سکیں گے جہاں عام دنوں میں لوگوں کو جانے کی اجازت نہیں ہوتی۔ عرس کمیٹی کے صدر ابراہیم زیدی نے کہا کہ عرس کے پہلے دن یعنی آج غسل کی رسم ادا کی جائے گی۔ اس کے بعد اذان ہوتی ہے۔ 18 فروری کو صندل اور میلاد شریف کی رسمیں ادا کی جائیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ صندل کی رسم میں پورے تاج محل پر چندن کا لیپ لگایا جاتا ہے۔ اس کی خوشبو سے تاج محل مہک اٹھتا ہے اور تیسرے دن چادر پیش کی جاتی ہے۔