ریاست اترپردیش کے شہر آگرہ میں واقع تاج محل دنیا کے عجائبات میں شامل ہے اور اس کو محبت کی علامت کے طور پر دنیا بھر میں جانا جاتا ہے۔
تیز بارش اور طوفانی ہواؤں سے تاج محل کو ہوا نقصان آگرہ میں شدید بارش، ژالہ باری اور طوفانی ہواؤں سے تاج محل کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ گنبد کی جالی کا بڑا حصہ ٹوٹ کر گر گیا ہے۔ داخلی دروازہ کے سامنے کی ریلنگ ٹوٹ گئی ہے اور دروازہ بھی گر گیا ہے۔
تیز بارش اور طوفانی ہواؤں سے تاج محل کو ہوا نقصان تاج محل میں ہونے والے نقصان کی تحقیقات کے لیے اے ایس آئی کی ٹیم پہنچ گئی ہے۔
تیز بارش اور طوفانی ہواؤں سے تاج محل کو ہوا نقصان بتا دیں کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے گذشتہ 68 دنوں سے تاج محل بند ہے۔ اس سے پہلے بھی طوفانی ہواؤں سے سنہ 2018 میں دو بار پتھر اور دروازہ ٹوٹ کر چکا ہے۔