تاج محل میں بم رکھنے کی خبر جعلی نکلی۔ اس سے قبل اترپردیش کے آگرہ میں واقع تاج محل میں دھماکہ خیز مادہ رکھے جانے کی اطلاع ملی تھی جس کے بعد تاج محل کو بند کر دیا گیا تھا۔ اس دوران تاج محل کے دونوں دروازے بند کر دیئے گئے تھے۔
نامعلوم شخص کے ذریعہ فون پر دھماکہ خیز مادہ رکھے ہونے کی اطلاع دی گئی تھی جس کے بعد تاج محل کو بند کر دیا گیا تھا۔