اردو

urdu

'لاک ڈاؤن سے کاروبار متاثر، پریوار کی کفالت مشکل'

By

Published : Apr 28, 2021, 11:09 AM IST

ماہ رمضان کا دوسرا عشرہ چل رہا ہے۔ یہ ٹیلر ماسٹر کے لیے ایسا وقت ہے جب ان کے پاس اتنا کام ہوتا تھا کہ انہیں سانس لینے کی فرصت تک نہیں ملتی تھی۔ لیکن اس بار کورونا کے بڑھتے قدم کے سبب کاروبار بری طرح متاثر ہوا ہے۔ ایسے میں پریوار کی کفالت کرنا مشکل ہو گیا ہے۔

tailor master business affected due to coronavirus in lucknow
لاک ڈاؤن سے کاروبار متاثر

اتر پردیش میں ہر روز کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ اسے دیکھتے ہوئے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے پہلے رات میں کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن اب ہر ہفتے سنیچر اور اتوار کو لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے۔ ایسے میں بازار دکانیں بہت کم وقت کے لیے کھلتی ہیں جس کا اثر روز کمانے کھانے والوں پر پڑ رہا ہے۔

دیکھیں ویڈیو

ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران ٹیلر ماسٹر آصف علی نے بتایا کہ میں گزشتہ 30 برسوں سے اس کام میں لگا ہوں لیکن ایسے حالات کبھی پیدا نہیں ہوئے کہ ہم لوگ ماہ رمضان میں میں اتنے سناٹے میں بیٹھا ہوں۔

انہوں نے بتایا کہ کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کا اثر ہمارے کاروبار پر ہوا، جس سے ہم لوگ بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔

ٹیلر ماسٹر نے کہا کہ گذشتہ سال سے ہی ہمارا کام بند ہے۔ ہم لوگ مشکل سے دو تین مہینے بیٹھ کر اپنے اخراجات پورے کر سکتے ہیں لیکن یہ دو سال کا عرصہ بہت زیادہ ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی نئی گائیڈ لائن کے مطابق شادی کی تقریب میں صرف 50 لوگ ہی شامل ہو سکتے ہیں۔ اس کا اثر ہمارے کاروبار پر پڑا ہے۔

آصف علی نے بتایا کہ جو لوگ پہلے کپڑے سلوانے کو دے چکے ہیں، وہ اب سلے ہوئے کپڑے اٹھا نہیں رہے ہیں کیونکہ جب وہ شادی میں ہی نہیں شامل ہو پائیں گے، تو نئے کپڑے لینے کا کیا مقصد؟

انہوں نے کہا کہ بھلے ہی کسٹمر سلے ہوئے کپڑے نہ اٹھا رہے ہو لیکن اس میں ہمارا مٹیریل اور کاریگروں کا خرچہ شامل ہے، جو ہم انہیں دے چکے ہیں لہٰذا ہمارا پیسہ پھنسا ہوا ہے۔ اب ہمیں یہ بھی نہیں معلوم کہ لوگ اپنے کپڑے کب اٹھائیں گے؟

ٹیلر ماسٹر آصف علی نے کہا کہ ہمیں یو پی حکومت سے کوئی امید نہیں ہے، جو کرنا ہوگا وہ ہمیں ہی کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ سرکار ماہانہ پانچ کلو راشن دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس سے ہماری طرح روز کمانے کھانے والوں کو بہت زیادہ راحت نہیں ملنے والی۔

آصف علی نے بتایا کہ قرض لے کر پریوار کے اخراجات پورے ہو رہے ہیں۔ گزشتہ سال بچوں کی تعلیم متاثر ہوئی لیکن اس بار داخلہ دلوانا ضروری ہے۔

مزید پڑھیں:

تھانے کے ہسپتال میں آتشزدگی، چار مریضوں کی موت

قابل ذکر ہے کہ اتر پردیش میں جس تیزی کے ساتھ کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے، اسے دیکھتے ہوئے کہا جا سکتا ہے کہ لاک ڈاؤن میں اضافہ کے ساتھ مزید سختی کی جا سکتی ہے جس کا سیدھا اثر غریب عوام پر پڑے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details