کانپور:جمعیت العلمائے ہند کانپور شاخ کی جانب سے تحفظ ختم نبوت و تحفظ حدیث کے عنوان سے کانپور کے پریڈ گراؤنڈ پر ایک کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔Tahaffuz Khatm E Nabuwat Conference In Kanpur In Uttar Pradesh
جمعیت علماء ہند کانپور کا تحفظ ختم نبوت کانفرنس اہتمام کا اعلان اس میں دارالعلوم دیوبند کے مہتمم مفتی ابوالقاسم نعمانی ،نائب مہتمم مفتی راشد اعظمی،جمعت علماء ہند کے نائب صدر مولانا عبدالعلیم فاروقی ،مہاراشٹر سے مولانا سید محمد طلحہ قاسمی کے علاوہ لکھنؤ اور دیگر شہروں سے بڑے علماء کرام شرکت کریں گے ۔
یہ بھی پڑھیں؛Preservation of Hadith Conference کانپور میں ختم نبوت و تحفظ حدیث کانفرنس
کانپور میں گزشتہ چند برسوں سے مرزا غلام احمد قادیانی ، ڈاکٹر پرویز احمد جس کو ماننے والے پرویزی کہلاتے ہیں ، شکیل بن حنیف جس کے ماننے والے شکیلی گروپ کے نام سے مشہور ہیں ، ان کے ماننے والے لوگ اسلام میں نئی نئی طریقے کی آمیزش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جن سے بچانے اور مسلمانوں کو صحیح راہ دکھانے کے لئے تحفظ ختم نبوت و تحفظ حدیث کانفرنس جمعیت علمائے ہند کانپور میں کر رہی ہے۔Tahaffuz Khatm E Nabuwat Conference In Kanpur In Uttar Pradesh