اردو

urdu

ETV Bharat / state

پاسپورٹ درخواست گزار کی تصدیق کے لیے ڈیجیٹل سسٹم کا نفاذ

پاسپورٹ کی تصدیق میں درخواست دہندگان کو درپیش تکلیف کے پیش نظر اترپردیش پولیس نے ایک نیا نظام بنایا ہے۔ اب ریاست کے ہر تھانہ میں ڈیجیٹل سسٹم کے ذریعہ تصدیق کا کام کیا جائے گا۔

ولیس اسٹیشن انچارج کو ٹیبلیٹ تقسیم

By

Published : Oct 20, 2019, 1:55 PM IST

ضلع بریلی میں اس تعلق سے ایس ایس پی شیلیش کمار پانڈے نے پولیس لائن کے تمام پولیس انچارجز کی میٹنگ بلائی اور انھوں نے اس نئے نظام کے نفاذ کے لیے ضلع کے تمام پولیس اسٹیشن انچارج کو ٹیبلیٹ تقسیم کئے۔

انہیں تھانے میں پاسپورٹ کے کام کی ضرورت کے مطابق ٹیبلیٹ دیئے گئے۔شہر کے تھانہ بارہ دری میں اس نوعیت کا کام سب سے زیادہ ہونے کی وجہ سے وہاں سب سے زیادہ چھ ٹیبلیٹ دیے گئے۔

ولیس اسٹیشن انچارج کو ٹیبلیٹ تقسیم

یہاں 'ایم پاسپورٹ ایپلیکیشن' کے ذریعہ پاسپورٹ کی تصدیق کے قواعد اور قوانین بھی بتائے گئے۔ اب زیادہ سے زیادہ تین تا پانچ دنوں کے اندر درخواست گزار کی اپنی قومیت، مجرمانہ ریکارڈ اور پتے کی تصدیق کرکے پولیس کو رپورٹ دینی ہوگی۔ پہلے اس کام کے لیے 21 دنوں کا وقت معین ہوتا تھا۔ اُس میں بھی کئی مرتبہ ایک مہیںے سے زیادہ کا وقفہ لگ جاتا تھا۔

آن لائن ڈیجیٹل نظام میں اب تاخیر کے امکان کو ختم کرنے کی کوشش کی جائےگی۔ اگر درخواست درست نہیں ہے تو درخواست دہندہ کو متعلقہ مدّت میں ہی اطلاع دے کر اسے درست کرانے کے لیے آگاہ کیا جائےگا۔

اس ٹیبلیٹ کو موبائل سے بھی آپریٹ کیا جا سکے گا اس میں ایک ڈجیٹل کیمرہ بھی لگا ہے۔ اس کے ساتھ ہی پولیس اہلکار درخواست گزار کی تفصیلات بھر کر فوراً متعلقہ محکمہ کو بھیج سکیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details