اردو

urdu

ETV Bharat / state

Symposium held at Rampur: اردو شاعری میں بھارتی ثقافت کے موضوع پر ڈاکٹر اتل شرما کی صدارت میں سمپوزیم - اترپردیش کے رامپور

رامپور کے گورنمنٹ گرلز پی جی کالج میں تقریباً آٹھ برس بعد ساہتیہ اکیڈمی دہلی کے تعاون سے ایک اہم سمپوزیوم کا انعقاد کیا گیا۔ 'اردو شاعری میں بھارتی ثقافت' کے موضوع پر منعقدہ اس سمپوزیم میں ہندی اور اردو زبان و ادب سے وابستہ دانشواران نے شرکت کرکے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ Symposium held at Rampur

اردو شاعری میں بھارتی ثقافت کے موضوع پر ڈاکٹر اتل شرما کی صدارت میں سمپوزیم
اردو شاعری میں بھارتی ثقافت کے موضوع پر ڈاکٹر اتل شرما کی صدارت میں سمپوزیم

By

Published : Aug 4, 2022, 3:37 PM IST

Updated : Aug 4, 2022, 8:39 PM IST

رامپور:ریاست اترپردیش کے رامپور میں قائم گورنمنٹ گرلز پی جی کالج میں ساہتیہ اکادمی دہلی کے تعاون سے قومی سمپوزیم کا انعقاد کیا گیا۔ اردو شاعری میں بھارتی ثقافت کے موضوع پر ہندی اور اردو زبان و ادب سے وابستہ دانشوروں نے اپنے تحقیقی مقالے پیش کرکے بتایا کہ اردو شاعری میں بھارتی ثقافت کس طرح سے رچی بسی ہے۔ Symposium held at Rampur

اردو شاعری میں بھارتی ثقافت کے موضوع پر ڈاکٹر اتل شرما کی صدارت میں سمپوزیم

رامپور کے گورنمنٹ گرلز پی جی کالج میں تقریباً آٹھ برس بعد ساہتیہ اکیڈمی دہلی کے تعاون سے ایک اہم سمپوزیوم کا انعقاد کیا گیا۔ 'اردو شاعری میں بھارتی ثقافت' کے موضوع پر منعقدہ اس سمپوزیم میں ہندی اور اردو زبان و ادب سے وابستہ دانشواران نے شرکت کرکے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ سمپوزیم کی آرگنائزر شعبہ اردو کی صدر ڈاکٹر رضیہ پروین نے سمپوزیم کی غرض و غایت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ کافی عرصہ سے اس بات ضرورت محسوس کی جا رہی تھی کہ مذکورہ موضوع پر معروف علمی شخصیات کے خیالات سے استفادہ کیا جائے۔ لہذا آج وہ خوبصورت موقع فراہم ہوا جب کالج کے آڈیٹوریم میں ملک کی علمی و ادبی شخصیات جنہوں نے ملک کی گنگا جمنی تہزیب کو زندہ رکھا ہوا ہے، جمع ہوئیں۔

انہوں نے بتایا کہ بھارت میں متعدد زبانیں بولی جاتی ہیں۔ اسی لیے بھارت کو زبانوں کا عجائب گھر بھی کہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں اسلامی تہذیب نے زبان پر کافی اثر ڈالا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم رواداری قائم رکھنے کے لیے 75 ویں آزادی کا امرت مہوتسو منا رہے ہیں۔ ساہتیہ اکادمی دہلی کے چیف ایڈیٹر انوپم تیواری نے اپنے خطاب میں کہا کہ خیالات اور تہذیب کے درمیان اچھا تعلق قائم رکھنے کے لیے اردو نے کافی اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے اردو کو رابطہ اور عام بول چال کی زبان قرار دیتے ہوئے کہا کہ اردو ایک شیریں اور خوبصورت زبان ہے۔

انہوں نے کہا کہ اردو ہی بھارتی زبان ہے جس نے بھارت کا نام دنیا میں اپنی تہذیب و تمدن سے پھیلایا ہے۔ انہوں دعویٰ کیا کہ اردو بھارت میں ہی پیدا ہوئی ہے۔ انوپم تیواری نے کہا کہ اردو شاعری میں مندر، مسجد، ذات پات کی بات نہیں، اتحاد، اتفاق اور بھائی چارہ قائم رکھنے پر زور دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی زبان کسی مذہب کی نہیں ہوتی ہے۔ وہ تہذیب کو فروغ دینے، تعلقات کو استوار و ہموار کرنے میں مدد کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذہب کتنا پاکیزہ ہوتا ہے لیکن آج اسے ماپال کیا جا رہا ہے۔

وہیں ایس ایچ ایم ڈگری کالج کے پرنسپل ڈاکٹر شریف احمد قریشی نے اپنے کلیدی خطبہ میں کہا کہ دیگر زبانوں کی طرح اردو بھی خالص بھارتی زبان ہے۔ انہوں نے دعوے کے ساتھ کہا کہ اتنی مہذب زبان بھارت کے علاوہ کہیں پیدا ہی نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے کہا کہ علم کے ماہرین نے اردو زبان کو زبان نہیں تہذیب تسلیم کیا ہے۔

ڈاکٹر قریشی نے کہا کہ اردو ایک ایسی زبان ہے جو مختلف زبانوں کے اشتراک سے پیدا ہوئی اور بھارتی ثقافت میں ڈھل گئی۔ انہوں نے کہا کہ اردو نے ہولی، دیوالی اور دیگر تہواروں کی جو اہمیت بتائی ہے وہ بھارتی ثقافت کی مثال ہے۔ قابل ذکر ہے کہ اردو شاعری میں بھارتی ثقافت کے موضوع پر منعقدہ اس سمپوزیم کی صدرارت کا فریضہ گورنمنٹ گرلز پی جی کالج کے پرنسل اتل شرما نے بحسن و خوبی انجام دیا۔ انہوں نے کہا کہ اردو زبان ہمارے ملک کی تہذیب و ثقافت کا ایک اہم حصہ ہے۔

واضح رہے کہ گورنمنٹ گرلز پی جی کالج میں منعقدہ اس سمپوزیم کا انعقاد گلوبل سوشل ویلفئیر سوسائٹی کے صدر فیصل شاہ خان کے خصوصی تعاون سے کیا گیا۔ سمپوزیم میں بڑی تعداد میں کالج کی طالبات کے علاوہ کئی اہم شخصیات نظر آئیں۔ آخر میں مقالہ پیش کرنے والے دانشواران کو ایوارڈ سے نوازا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

Symposium held at Rampur:محمد صلی اللہ علیہ وسلم سب کے لئے عنوان پر سمپوزیم،مختلف مذاہب کے لوگوں کی شرکت

Last Updated : Aug 4, 2022, 8:39 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details