اردو

urdu

ETV Bharat / state

بریلی میں نیل آرم اسٹرانگ کی قیمتی نشانی - ضلع بریلی

ریاست اترپردیش کے ضلع بریلی میں چاند پر پہلا قدم رکھنے والے نیل آرم اسٹرانگ کی قیمتی نشانی موجود ہے۔

بریلی میں نیل آرم اسٹرانگ کی قیمتی نشانی

By

Published : Jul 22, 2019, 7:08 PM IST

آج سے تقریباً 50 برس پہلے 20 جولائی 1969 کو انسان نے چاند پر اپنا پہلا قدم رکھا تھا اور وہ پہلا قدم رکھنے والے شخص نیل آرم اسٹرانگ تھے۔

بریلی میں نیل آرم اسٹرانگ کی قیمتی نشانی

بریلی کے رہنے والے ایمینول پیٹرس کے پاس نیل آرم اسٹرانگ کے 25 برس پرانے آٹوگراف ہیں جسے انہوں نے کافی حفاظت اور احتیاط سے رکھا ہے۔

ایمینول نے بتایا کہ یہ بات 1993 کی ہے۔ انہوں نے 5 اگست کو نیل آرم اسٹرانگ کی سالگرہ کے موقع پر انہیں مبارکباد دینا چاہا لیکن ان کے پاس نیل کا کو ئی پتہ نہیں تھا۔

نیل کا آٹوگراف حاصل کرنے کی چاہ میں انہوں نے امریکی سفارتخانے سے ان کا پتہ لیا اور نیل کو ایک خط بھیج دیا۔

ایمنیول کو چند روز بعد ہی آرم اسٹرانگ نے ایک تصویر بھیجی جس میں ان کا آٹوگراف بھی تھا۔

ایمینول کو مشہور شخصیات کے آٹوگرافس جمع کرنے کا شوق ہے۔ ان کے پاس تقریباً پانچ ہزار سے زائد آٹوگرافس موجود ہیں۔

ان کے آٹوگراف کے ذخیرے میں نہ صرف نیل آرم اسٹرانگ کے بلکہ امریکہ کے سابق صدر جاج بش، بل کلنٹن، ٹونی بلیئر، سابق بھارتی صدر پرنب مکھرجی، وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کے بھی آٹوگراف موجود ہیں۔

ایمنیول بچپن سے ہی اس کے شوقین رہے ہیں اور ان آٹوگرافس کو بہت قیمتی تحفے بتاتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details