اردو

urdu

ETV Bharat / state

Jashn E Sir Syed in Meerut میرٹھ میں جشن سر سید تقریب - سر سید احمد خان کی یوم پیدائش کے موقع

اترپردیش کے ضلع میرٹھ میں سماجی تنظیم ہم خیال فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام جشن سر سید تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے تعلیم یافتہ شخصیات کو اعزاز سے نوازا گیا۔

میرٹھ میں جشن سر سید تقریب کا اہتمام
میرٹھ میں جشن سر سید تقریب کا اہتمام

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 19, 2023, 11:24 AM IST

میرٹھ میں جشن سر سید تقریب کا اہتمام

میرٹھ: ملک کی بیشتر ریاستوں میں بانی علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سر سید احمد خان کے یوم پیدائش کے موقعے پر تقریبات کے اہتمام کا سلسلہ جاری ہے۔ سرسید ڈے کے موقع پر سرسید احمد خان کے تعلیمی مشن کو آگے بڑھانے کے لیے مختلف مقامات پر ہفتوں تک پروگرامز منعقد کیے جاتے ہیں۔ ریاست اتر پردیش کے ضلع میرٹھ میں بھی سماجی تنظیم ہم خیال فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام جشن سر سید تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے تعلیم یافتہ شخصیات کو اعزاز سے نوازا گیا۔

سماجی تنظیم ہم خیال فاؤنڈیشن کی جانب سے منعقدہ جشن یوم سر سید کے موقعے پر تعلیمی اداروں کی اہم شخصیات نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی تعلیمی خدمات کا ذکر کرتے ہوئے بغیر کسی تفریق کے اس مشن کو آگے بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ اس موقعے پر چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی کے شعبہ اردو کے صدر پروفیسر ڈاکٹر اسلم جمشید پوری نے کہا کہ ہمیں آج کے دن کو نہ صرف جشن سر سید تک محدود رہنا ہے بلکہ سر سید کے تعلیمی مشن کو اور آگے لے جانے کی ضرورت پر بھی زور دیا تاکہ قوم کے اندر تعلیمی بیداری لائی جا سکے۔ ایسے میں سماج کے ذمہ داران کو معاشرے میں بڑھ رہے تعلیمی میدان میں پسماندگی کو دور کرنے کے لیے سیاسی میدان میں بھی آگے آنا ہوگا جس سے تعلیم کے ساتھ ساتھ سیاست میں بھی اپنے وجود کو قائم رکھا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں:Sir Syed Day Celebration اے ایم یو میں جشن یوم سر سید تقریب کا اہتمام

گذشتہ روز 17 اکتوبر کو ہر سال اے ایم یو اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کی جانب سے میرٹھ میں جشن یوم سر سید کا اہتمام کیا جاتا رہا ہے لیکن اس ایسوسیش کی طرف کسی طرح کی تقریب نہ کیے جانے کے بعد میرٹھ میں سماجی تنظیم ہم خیال فاؤنڈیشن نے پہلی مرتبہ جشن سر سید تقریب کا اہتمام کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details