ریاست اترپردیش کے نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ کے کامن سول کوڈ پر بیان کے بعد متعدد ردعمل سامنے آ رہے ہیں، کیشو پرساد موریہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ اتراکھنڈ سمیت متعدد ریاستوں میں کامن سول کوڈپر سنجیدگی سے غور و خوض جاری ہے، اس سلسلے میں اتر پردیش میں بھی کامن سول کوڈ کے نفاذ اور ڈرافٹنگ پر غور و ٰخوض کیا جا رہا ہے۔ Uniform Civil Code May Soon be Implemented in UP۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے اہم ایجنڈے میں کامن سول کوڈ کا نفاذ ہے، کچھ ایجنڈے مکمل کرلیے گئے ہیں، مثلاً 370 کا خاتمہ، رام مندر کی تعمیر، تین طلاق اور اب کامن سول کوڈ کی جانب بھی سنجیدگی سے غور و فکر کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق امت شاہ گزشتہ دنوں مدھیہ پر دیش کے دورے پر تھے، جہاں پر انہوں نے کور کمیٹی کی میٹنگ میں کہا کہ کامن سول کوڈ کے نفاذ پر سنجیدگی سے غور و فکر جاری ہے، اس کے بعد متعدد سیاسی و سماجی کارکنان کے رد عمل سامنے آ رہے ہیں۔