اردو

urdu

ETV Bharat / state

جدید آلات کا استعمال کرکے چاند دیکھنا درست نہیں، اس کے حساب کو سمجھنے کی ضرورت: عبداللہ طارق - اردو نیوز رامپور

ریاست اترپردیش کے رامپور میں معروف اسلامی اسکالر ڈاکٹر سید عبداللہ طارق نے ای ٹی وی بھارت سے اپنی خصوصی بات چیت میں کہا کہ جدید آلات کے ذریعہ چاند تلاش کرنا غلط ہے، بلکہ جس طرح سے سال بھر کے طلوع و غروب آفتاب کے حساب نکال کر دنیا کے سامنے رکھے گئے ہیں۔ اسی طرح چاند کا بھی حساب نکالنا سیکھنا چاہئے۔

syed abdullah tariq
سید عبداللہ طارق

By

Published : May 13, 2021, 9:27 AM IST

چاند دیکھ کر روزے شروع کرنا اور چاند دیکھ کر عیدین وغیرہ کا اہتمام کرنا مسلمانوں کی قدیم اسلامی روایت کا حصہ ہے۔ دنیا کے تمام خطوں میں چاند الگ الگ اوقات میں نظر آتا ہے اور اسی کے حساب سے مسلمان اپنی عبادات کا اہتمام کرتے ہیں۔

دیکھیں ویڈیو

لیکن رامپور میں معروف اسلامی اسکالر اور غیر مسلموں کے درمیان اسلام کی دعوت کو عام کرنے والے ڈاکٹر سید عبداللہ طارق کا ماننا ہے کہ جب کائنات میں موجود مختلف سیاروں، سورج اور چاند کے طلوع اور غروب ہونے کا علم اور اس کا حساب انسان سمجھ چکا ہے تو اب ہمیں اسی حساب کے تحت چاند کی تاریخوں کا علم ہونا چاہئے۔

انہوں نے چاند سے متعلق حدیث کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پیغمبر حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے امت کے علم کو دیکھتے ہوئے یہ کہا تھا کہ 'ہم امی لوگ ہیں اور ہم حساب لکھنا اور پڑھنا نہیں جانتے، اس لئے چاند دیکھ کر روزہ رکھو اور چاند دیکھ کر روزہ چھوڑو'۔

عبداللہ طارق نے کہا کہ سائنسی معلومات سے چاند کے ایک ایک منٹ کا حساب اجاگر ہو چکا ہے کہ اس وقت یا ایک سال بعد چاند کہاں ہوگا اور کیا تاریخ ہوگی۔

مزید پڑھیں:

پاکستان اور کشمیر میں منائی جارہی ہے آج عید الفطر

انہوں نے کہا کہ چاند کو دوربین وغیرہ سے ڈھونڈنے کے بجائے اس کے حساب کے طریقہ کو سیکھنا چاہئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details