اردو

urdu

ETV Bharat / state

بارہ بنکی: رکشا بندھن پر مٹھائی فروش مایوس - مٹھائی فروش

رکشا بندھن کے تہوار سے مٹھائی فروشوں کو کافی امیدیں رہتی ہیں لیکن اس دفعہ ان کے ہاتھ مایوسی ہی لگی ہے۔ بارہ بنکی میں ای ٹی وی بھارت نے مٹھائی فروشوں سے بات کر کے حالات کا جائزہ لیا۔

Sweet sellers are disappointed on raksha bandhan
بارہ بنکی: رکشا بندھن پر مٹھائی فروش مایوس ہوئے

By

Published : Aug 3, 2020, 5:25 PM IST

کووڈ-19 کے خوف اور اس کے پیش نظر نافذ کئے گئے لاک ڈاؤن کا اثر رکشا بندھن کے تہوار پر بھی پڑا ہے۔ کورونا اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے مٹھائی کی فروخت میں مزید کمی آئی ہے۔ جس سے مٹھائی فروشوں کو کافی نقصان ہوا ہے۔

بارہ بنکی: رکشا بندھن پر مٹھائی فروش مایوس ہوئے

قابل غور ہو کہ رکشا بندھن کے تہوار میں مٹھائی سب سے اہم ہوتی ہے۔ راکھی باندھنے کے بعد بہنیں اپنے بھائیوں کو مٹھائی کھلاتی ہیں۔ اس کی وجہ سے مٹھائی فروشوں کو کافی روز پہلے سے مٹھائی تیار کرنی پڑتی ہے۔

اس دفعہ کورونا وائرس کے خوف اور دو روزہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے مٹھائی فروش کشمکش میں رہے۔ جس کی وجہ سے ان کی مٹھائی کی فروخت تقریباً 50 فیصد متاثر ہوئی ہے۔

کچھ لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس دفعہ کورونا وائرس کی وجہ سے صارفین نے دیگر کمپنیوں کی پیک مٹھائیوں پر زیادہ اعتماد کیا ہے۔ جس کی وجہ سے بھی ان مٹھائی فروشوں کو زیادہ نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details