ریاست اترپردیش کے ضلع میرٹھ میں نگر نگم کی کنٹریکٹ شدہ صفائی ملازمہ کو ملازمت سے برطرف کیے جانے پر اس کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی اور ملازمہ کو آئی سی یو میں داخل کرانا پڑا۔ صفائی ملازمہ کو ملازمت سے ہٹائے جانے کی جانکاری ہونے کے بعد نگر نگم کے بقیہ صفائی ملازمین نے ہسپتال کے سامنے جام لگا کر ہڑتال کیا۔
میرٹھ میں صفائی ملازمہ کو ڈیوٹی سے برطرف کیے جانے پر تمام صفائی ملازمین نے آج ہڑتال کیا۔ اس دوران مظاہرین نے ہاپوڑ روڈ کو جام کرکے میونسپل کمشنر سے فیصلے کو واپس لینے کا مطالبہ کیا اور ملازمین کے ڈیوٹی اوقات میں تبدیلی کا بھی مطالبہ کیا۔