اردو

urdu

ETV Bharat / state

صفائی ملازمین کا تنخواہ میں اضافہ کے لیے احتجاج - صفائی ملازمین نے اپنے ساتھ ہورہے استحصال کے خلاف

اتر پردیش کے ضلع بہرائچ میں اسپتال کے صفائی ملازمین نے اپنے ساتھ ہورہے استحصال کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہمارے حقوق یونہی پامال ہوتے رہے تو ہم ملازمین اپنا کام بند کردیں گے۔

صفائی ملازمین کا تنخواہ میں اضافہ اور پی پی ای کٹ کو لیکر احتجاج
صفائی ملازمین کا تنخواہ میں اضافہ اور پی پی ای کٹ کو لیکر احتجاج

By

Published : May 2, 2020, 12:31 PM IST

ایک طرف جہاں ملک کورونا وائرس کی وبا سے لڑ رہا ہے، اس وبا کو روکنے میں ڈاکٹروں اور صفائی ملازمین نے سب سے زیادہ تعاون کیا ہے، لیکن آج صفائی ملازمین کو نظرانداز کیا جارہا ہے۔

صفائی ملازمین کا تنخواہ میں اضافہ اور پی پی ای کٹ کو لیکر احتجاج

بہرائچ کے میڈیکل کالج میں تعینات صفائی ملازمین اسپتال انتظامیہ کی بڑی کوتاہیوں کا انکشاف کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ہم لوگ اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر کورونا وارڈ، قرنطینہ سینٹر کی صاف کرنے کے کام کو انجام دے رہے ہیں۔

مگر اس کے باوجود ان کو وائرس سے بچاؤ کے لئے کوئی کٹ نہیں دی گئی ہے، اور نہ ہی انہیں تنخواہ دی جارہی ہے۔

جو تنخواہ طے کی گئی ہے اس میں بھی زبردست کٹوتی کی جارہی ہے، لہٰذا تمام صفائی ملازمین نے صفائی کرنے سے انکار کردیا ہے۔ اس احتجاج کے بعد اسپتال میں افراتفری کا ماحول برقرار ہے۔

صفائی ملازمین کا تنخواہ میں اضافہ اور پی پی ای کٹ کو لیکر احتجاج

اسپتال انتظامیہ نے صفائی ملازمین کے ساتھ بات چیت کرکے انھیں کام کرنے پر راضی کرلیا ہے۔

اس معاملے میں اسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ صفائی ملازمین کو این۔95 ماسک فراہم کرنے کے لئے کہا گیا ہے، نیز پی پی ای کٹس ہر ایک کو دستیاب ہونے پر دی جائے گی، جبکہ اسپتال کے سی ایم ایس ڈاکٹر ڈی کے ڈی کے سنگھ نے کہا کہ 7200 روپیہ کی تنخواہ میں سے پی ایف کاٹ کر 5500 روپے سب کو دی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تنخواہ میں کٹوتی کا الزام بے بنیاد ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details