نوئیڈا: اترپردیش کے نوئیڈا میں مانو ادھیکار سنرکشن ایسوسی ایشن نے نوئیڈا میڈیا کلب میں نئے عہدیداروں کے لیے ایک پروقار تقریب اور حلف برداری کا پروگرام منعقد کیا۔ جس کے مہمان خصوصی اقوام متحدہ کے امن سفیر نجیب اور ڈی جی اترپردیش سوریہ کمار شکلا، ڈاکٹر شمیم خان فلم پروڈیوسر و ہدایت کار اور دیگر اعزازی حضرات موجود تھے۔ اس موقع پر ڈاکٹر اروند سنگھ راٹھور کو اتر پردیش کا صدر مقرر کیا گیا۔ اس دوران ڈاکٹر اروند نے کہا کہ تنظیم کے خیالات اور سرگرمیوں کو دیکھ کر میں خود کو تنظیم میں شامل ہونے سے نہیں روک سکا۔ راجیوگی آچاریہ شری آنند گری جی مہاراج نے انسانیت کی خدمت، بھائی چارے اور تمام انسانوں کے مفاد میں کام کرنے کا عزم ظاہر کیا۔ Manav Adhikar Sanrakshan Association
تنظیم کے بانی راجیوگی آچاریہ شری آنند گری جی مہاراج نے انسانی خدمت بھائی چارے کو تفریق سے پاک رہنے اور انسانی خدمت میں تیزی کے ساتھ تیار رہنے کا حکم دیا اور ایک بین الاقوامی تنظیم بنانے کا عہد کیا، ساتھ ہی ہر کسی سے تنظیم میں شامل ہونے کی اپیل کی۔ انسانی طاقت سے سماج کو بدلنے کا عزم کیا اور کہا کہ یہ تنظیم کسی خاص ذات یا مذہب سے متاثر نہیں ہے اور تمام انسانوں کے مفاد میں کام کرتی ہے۔اج راہل بنسل کو غازی آباد ٹریڈ کا صدر بنایا گیا ہے۔ انہوں نے یہ حلف بھی اٹھایا کہ غازی آباد کے تمام تاجروں کو درپیش کسی بھی قسم کی پریشانی کی صورت میں وہ دیگر تاجروں کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ اسی تسلسل میں محمد شعیب کو غازی آباد کا اقلیتی چیئرمین بنایا گیا۔ Manav Adhikar Sanrakshan Association