اترپردیش کے وزیر مملکت برائے خواتین فلاح و بہبود (آزاد چارج) بارہ بنکی میں ایک سرکاری تقریب میں شرکت کرنے کے سواتی سنگھ نے ایک سوال پر اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایک خاتون ہونے کے ناطے اور ایک لڑکی کی ماں ہونے کے ناطے ایسا کہنا تو دور سوچا بھی نہیں جا سکتا۔
نربھیا کیس میں اندرا جئے سنگھ کی تجویز کی مذمت - Swati Singh criticize congress leader indira jai singh statement on nirbhaya case
سپریم کورٹ کی سینئر وکیل اور کانگریس رہنما اندرا جئے سنگھ کی نربھیا کی والدہ سے کی گئی گزارش کے رد عمل میں وزیر مملکت برائے خواتین فلاح وبہبو سواتی سنگھ نے شدید مذمت کی ہے۔
![نربھیا کیس میں اندرا جئے سنگھ کی تجویز کی مذمت نربھیا کیس میں اندرا جئے سنگھ کی تجویز کی مذمت](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-5756957-51-5756957-1579354349731.jpg)
نربھیا کیس میں اندرا جئے سنگھ کی تجویز کی مذمت
نربھیا کیس میں اندرا جئے سنگھ کی تجویز کی مذمت
انہوں نے کانگریس پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ' اس سے گھر کی بہو بیٹیوں کے بارے میں کانگریس کی کیا سوچ ہے واضح طور پر پتہ چلتی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ اندرا جئے سنگھ نے نربھیا کی والدہ سے گزارش کی تھی کہ جس طرح سونیا گاندھی نے راجیو گاندھی کے قاتلوں کو معاف کیا تھا وہ بھی انہیں کی طرح نربھیا کیس میں سزائے موت پانے والے مجرمین کو معاف کردیں۔