علیگڑھ:علی گڑھ مسلم یونیورسٹی طلباء یونین کے سابق صدر فیض الحسن نے بالی ووڈ اداکارہ سوارا بھاسکر اور اے ایم یو کے سابق طالب علم فہد احمد کی شادی کے حوالے سے بڑا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ دونوں کی شادی کو لے کر اے ایم یو میں خوشی ہے۔ انہوں نے اے ایم یو کیمپس میں شادی پارٹی دینے کا اعلان کیا ہے اور بالی ووڈ اداکارہ سوارا بھاسکر سے شادی کو فہد کی کامیابی بتایا۔ اے ایم یو طلباء یونین کے سابق صدر فیض الحسن نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو میں بتایا فہد اے ایم یو کا طالب علم تھا جس کے بعد فہد ممبئی کے ٹاٹا انسٹی ٹیوٹ آف سوشل سائنس (TISS) چلے گئے، جہاں انہوں نے ماسٹر اور ایم فل کیا۔
فہد اور سوارا بھاسکر کی ملاقات CAA-NRC تحریک کے دوران ہوئی تھی۔ فہد کو شادی کی مبارک باد ٹیلی فون پر مینے بھی پیش کی۔ فیض الحسن نے مزید بتایا ٹیلی فون پر مینے فہد اور سوارا بھاسکر کو شادی کے بعد مارچ ماہ میں اے ایم یو میں شادی کی پارٹی کی دعوت دی ہے۔ شادی کی پارٹی میں صحافیوں سمیت دیگر لوگوں کو بھی بلایا جائے گا تاکہ فہد اور سوارا بھاسکر سے ان کی شادی سے متعلق سوالات کئے جا سکے اور ایک نہایت تقریب کا اہتمام کیا جائے گا۔