اردو

urdu

ETV Bharat / state

Molestation Case in Gomti Nagar سوامی پرساد موریہ کے سیکرٹری کے خلاف جنسی ہراسانی کا مقدمہ درج - سوامی پرساد موریہ کے سکریٹری سجاد پر معاملہ درج

سماج وادی پارٹی کے لیڈر سوامی پرساد موریہ کے نجی سکریٹری سجاد کے خلاف گومتی نگر تھانے میں ایک خاتون نے جنسی ہراسانی کا معاملہ درج کرایا ہے۔

سوامی پرساد موریہ کے نجی سیکرٹری کے خلاف جنسی ہراسانی کا مقدمہ درج
سوامی پرساد موریہ کے نجی سیکرٹری کے خلاف جنسی ہراسانی کا مقدمہ درج

By

Published : Oct 11, 2022, 12:52 PM IST

لکھنؤ: سماج وادی پارٹی کے لیڈر سوامی پرساد موریہ کے نجی سکریٹری سجاد کے خلاف گومتی نگر تھانے میں ایک خاتون نے جنسی ہراسانی کا معاملہ درج کرایا ہے۔ Swami Prasad Maurya PA accused of molestation

ایف آئی آر میں شکایت کنندہ خاتون نے بتایا ہے کہ وہ گومتی نگر کے شاردا اپارٹمنٹ میں رہتی ہے اور وہیں سوامی پرساد موریہ کا نجی سکریٹری سجاد بھی رہتا ہے۔ متاثرہ خاتون کے مطابق سجاد کا اس کی بہن کے ساتھ تقریبا دو سال سے تعلقات قائم ہیں جو اس کی بہن کی زندگی تباہ کردی ہے۔

متاثرہ خاتون کا الزام ہے کہ سجاد کی حرکت سے پریشان ہو کر اس نے گزشتہ روز وزیر سے شکایت کرنے ان کے گھر گئی تھی۔ جس کی اطلاع ملنے پر سجاد اور اس کے ساتھیوں نے متاثرہ خاتوں اور اس کے اہل خانہ کے ساتھ مار پیٹ کی، اس دوران سجاد نے ریوالور سے کئی فائرنگ بھی کئے۔ Swami Prasad Maurya PA accused of molestation

مزید پڑھیں:

دراصل یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب متاثرہ خاتون سجاد کی شکایت کرنے کے لیے سوامی پرساد موریہ کے گھر گئی تھی۔ فی الحال پولیس ایف آئی آر درج کرکے معاملے کی تحقیقات کررہی ہے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details