اردو

urdu

ETV Bharat / state

Gyanvapi Mosque: اومکتیشورانند کا مبینہ شیولنگ کی پوجا کا اعلان - گیانواپی مسجد میں فوارہ

سوامی اومکتیشورانند نے کہا کہ وضوخانے سے لمبے عرصے کے بعد جو مبینہ شیولنگ ملا ہے اسے باقاعدہ پوجاپاٹ سے محروم نہیں رکھا جاسکتا ہے۔ کیونکہ یہ آدی وشویشور ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ ہندو فریق گیان واپی احاطے میں واقع حوض میں شیولنگ ملنے کا دعوی کر رہا ہے۔ وہیں مسجد انتظامیہ کمیٹی کا کہنا ہے یہ حوض کا فوراہ ہے۔Omkatashwar Announces Worship of alleged Shivling

اومکتیشورانند کا مبینہ شیولنگ کی پوجا کا اعلان
اومکتیشورانند کا مبینہ شیولنگ کی پوجا کا اعلان

By

Published : Jun 2, 2022, 10:46 PM IST

بنارس: شری ودیا مٹھ کے ہیڈ سوامی اومکتیشورانند سرسوتی نے اترپردیش کے وارانسی میں واقع گیان واپی مسجد کے احاطے میں ویڈیو گرافی سروے کے دوران حوض کے اندر ملے مبینہ شیولنگ کو 'شری آدی وشویشور' بتاتے ہوئے آئندہ 4 جون کو اس کی پوجا پاٹ کا اعلان کیا ہے۔ سوامی اومکتیشورا نند نے جمعرات کو پریش کانفرنس میں کہا کہ وہ ہفتہ کو کاشی وشوناتھ گیان واپی احاطے میں ہندو فریق کی جانب سے'شری آدی وشویشور' کی پوجا کرنے جائیں گے۔ قابل ذکر ہے کہ ہندو فریق گیان واپی احاطے میں واقع حوض میں شیولنگ ملنے کا دعوی کر رہا ہے۔ وہیں مسجد انتظامیہ کمیٹی کا کہنا ہے یہ حوض کا فوراہ ہے۔swami omkatashwar announces worship of alleged Shivling

سوامی اومکتیشورانند نے کہا کہ وضوخانے سے لمبے عرصے کے بعد جو شیولنگ ملا ہے اسے باقاعدہ پوجاپاٹ سے محروم نہیں رکھا جاسکتا ہے۔ کیونکہ یہ آدی وشویشور ہیں۔ سوامی اومکتیشورانند دوارکا واقع شارا پیٹھ کے شنکرآچاریہ سوامی سوروپانند سرسوتی کے شاگرد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کے گروہ نے انہیں گیان واپی جاکر آدی وشویشور کی باقاعدہ پوجا پاٹ کا انتظام کرنے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آدی وشویشور ظاہر ہوگئے ہیں ایسے میں وہ اب عدالت کے فیصلے کا انتظار نہیں کرسکتے ہیں۔ سوامی اومکتیشورانند نے کہا کہ اگر پولیس نے انہیں گیان واپی احاطے میں داخل ہونے سے روکا تو وہ اس معاملے کو اپنے گرو کے سامنے اٹھائیں گے اور ان کی ہدایت کے مطابق ہی آگے کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔

انہوں نے اس بات کا انکشاف نہیں کیا کہ وہ کس طرح سے وضوخانے تک پہنچیں گے۔ قابل ذکر ہے کہ احاطے میں مبینہ شیولنگ کی باقاعدہ پوجا پاٹ کی اجازت کے مطالبے والی ایک عرضی وارانسی کی مقامی عدالت میں بھی زیر سماعت ہے۔ اس پر سماعت کے لئے عدالت نے آئندہ آٹھ جولائی کی تاریخ طے کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Gyanvapi Masjid Survey Video Leaked: گیان واپی مسجد ویڈیو گرافی سروے کا ویڈیو لیک

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details