اردو

urdu

ETV Bharat / state

مرکزی حکومت کے رام مندر ٹرسٹ کے اعلان پر سوامی کے سوالات

ریاست اترپردیش کے وارانسی سے سوامی آوی مکتیشورانند سرسوتی نے کہا کہ ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کے لیے نئے ٹرسٹ کے قیام کے بعد مرکزی حکومت کی نیت پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔

مرکزی حکومت کے رام مندر ٹرسٹ کے اعلان پر سوامی کے سوالات
مرکزی حکومت کے رام مندر ٹرسٹ کے اعلان پر سوامی کے سوالات

By

Published : Feb 5, 2020, 5:22 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 7:08 AM IST


مرکزی حکومت اپنے تحت ایک ٹرسٹ قائم کرنا چاہتی ہے جو ان کے اشاروں پر عمل کرے، جبکہ پورا ملک یہ چاہتا ہے کہ دھرما چاریہ، شنکراچاریہ اور تمام اکھاڑوں کے سربراہان کی سربراہی میں ایک عظیم الشان رام مندر تعمیر کیا جائے، لیکن مرکزی حکومت نے ایسا نہیں کیا۔

مرکزی حکومت کے رام مندر ٹرسٹ کے اعلان پر سوامی کے سوالات

وزیر اعظم نے پارلیمنٹ میں کھڑے ہو کر اعلان کیا کہ رام مندر کی تعمیر کے لیے ایک نیا ٹرسٹ تشکیل دیا جا رہا ہے، جبکہ ایک ٹرسٹ اس نام سے پہلے ہی موجود ہے۔

رامالیہ ٹرسٹ اس سمت میں مستقل تعاون کرتا رہا ہے۔ رام مندر تحریک سے لے کر عدالت میں کیس لڑنے تک، رامالیہ ٹرسٹ نے یہ کام کیا ہے۔ شنکرا چاریہ، دھرما چاریہ اور چاروں ویدوں کے دیگر تمام ماہر افراد کی موجودگی میں یہ ٹرسٹ پہلے ہی موجود ہے، اس کے بعد بھی نئے ٹرسٹ کی تشکیل سمجھ سے بالاتر ہے۔

وزیر اعظم کا اعلان سیاست سے متاثر ہے کیونکہ سپریم کورٹ نے رام مندر کی تعمیر کا ٹرسٹ بنانے کے لیے تین ماہ کا وقت دیا تھا، نہ کہ جب تین ماہ ختم ہونے والے ہوں تو ٹرسٹ قائم کیا جائے۔ اب دہلی انتخابات میں صرف تین دن باقی ہیں، پھر اس طرح کا اعلان کرکے بی جے پی ہندو مسلم سیاست کرکے دہلی انتخابات میں فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہی ہے۔

Last Updated : Feb 29, 2020, 7:08 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details