چترکوٹ: سابق رکن اسملی مختار انصاری کے ایم ایل اے بیٹے عباس انصاری اور اس کی بیوی نکہت کی جیل احاطے میں غیر قانونی ملاقات کے سلسلے میں چترکوٹ جیل کے سپرنٹندنٹ اشوک کمار ساگر اور جیلر سنتوش کمار کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔پولیس ذرائع نے جمعرات کو بتایا کہ سیکورٹی ایجنسیاں دونوں افسران کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کررہی ہیں اور جلد ہی انہیں گرفتار کر کے جیل بھیجنے کی اطلاع آفیشلی شیئر کی جاسکتی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ باندہ ضلع جیل میں بند مختار انصاری کے ایم ایل اے بیٹے عباس انصاری اور نکہت کو کروی جیل میں غیر قانونی طور سے ملاقات کے معاملے میں حکومت کی ہدایت پر جیل سپرنٹنڈنٹ، جیل اور ڈپٹی جیلر سمیت آتھ ملازمین کو پہلے ہی معطل کیا جاشکا ہے اور اس سلسلے میں ڈپٹی جیلر چندر کلا کو پولیس لکھنؤ سے گرفتار کر کے جیل بھیج چکی ہے۔ گزشتہ مہینے ڈی ایم اور ایس پی نے چترکوٹ جیل میں چھاپہ ماری کر کے نکہت کو عباس کے ساتھ غیر قانونی طور سے ملاقات کرتے گرفتار کرلیا تھا ۔ جس کے بعد نکہت اور اسکے کار ڈرائیور نیاز کو جیل بھیج دیا گیا تھا۔