ریاست اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنؤ سے گرفتار 5 مختلف مشتبہ عسکریت پسندوں کی گرفتاری کے بعد روزانہ نئے انکشافات سامنے آرہے ہیں۔
اتر پردیش اے ٹی ایس نے زیر حراست افراد سے پوچھ گچھ میں ایک اور نئی سازش کا انکشاف کیا ہے۔ اے ٹی ایس ذرائع کے مطابق گرفتار مشتبہ عسکریت پسند 'ڈی آئی وائی ماڈیول' یعنی 'ڈو اِٹ یورسیلف ماڈیول' پر کام کر رہے تھے۔
اے ڈی جی لاء اینڈ آرڈر پرشانت کمار کے مطابق اب تک جو معلومات سامنے آئی ہیں ان کے مطابق ملزمان نے یہ بم اپنے ہی پیسوں سے بنایا تھا۔ اس کے علاوہ ای رکشہ کی بیٹری سے بم اور فروٹ بم بنانے کی بھی کوشش کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:اترپردیش: اے ٹی ایس نے 2 مشتبہ عسکریت پسندوں کو گرفتار کیا
اے ڈی جی کے مطابق کاکوری سے پکڑے گئے دونوں عسکریت پسندوں نے انٹرنیٹ کے زریعے سے القاعدہ اور پھر ہینڈلر عمر المنڈی کے ساتھ رابطے میں آئے تھے۔