اردو

urdu

ETV Bharat / state

علی گڑھ سے داعش کے مشتبہ دہشت گرد گرفتار

Aligarh ISIS module اے ٹی ایس نے پیر کے روز عسکریت پسند تنظیم آئی ایس آئی ایس سے وابستہ مشتبہ ملزم کو گرفتار کیا۔ گزشتہ سال نومبر میں عبداللہ ارسلان، معاذ بن طارق اور وجیہہ الدین سمیت سات مشتبہ ملزمان کو اس معاملے میں گرفتار کیا گیا تھا۔

Suspected ISIS terrorist arrested from Aligarh
Suspected ISIS terrorist arrested from Aligarh

By UNI (United News of India)

Published : Jan 9, 2024, 9:41 AM IST

لکھنؤ: اتر پردیش پولیس کے انسداد دہشت گردی دستہ (اے ٹی ایس) نے پیر کے روز عسکریت پسند تنظیم آئی ایس آئی ایس سے وابستہ مشتبہ ملزم کو گرفتار کیا جبکہ دوسرے نے خود سپردگی کردی ہے۔ پولس ذرائع نے بتایا کہ اے ٹی ایس کو اطلاع ملی تھی کہ کچھ لوگ آئی ایس آئی ایس کا حلف لے کر ملک مخالف سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ اس سلسلے میں اے ٹی ایس نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 13/18/18B/38 اور یو اے پی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا تھا اور گزشتہ سال نومبر میں عبداللہ ارسلان، معاذ بن طارق اور وجیہہ الدین سمیت سات مشتبہ ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔

اس معاملے میں الماس احمد عرف فراز احمد اور عبدالصمد ملک کی تلاش جاری تھی۔ عبدالصمد نے عدالت میں خودسپردگی کر دی جبکہ الماس احمد کو علی گڑھ میں ایک مخبر کی اطلاع کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:یوپی اے ٹی ایس نے چار مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کیا

انہوں نے بتایا کہ گرفتار شخص مبینہ طور پر اپنے پہلے گرفتار ساتھیوں کے ساتھ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں آئی ایس آئی ایس کا ماڈیول تیار کر رہے تھے اور اس میں دوسرے لوگوں کو شامل کر رہے تھے۔ ان تمام افراد نے داعش سے بیعت لی تھی اور دہشت گردی کے کسی بڑے واقعے کو انجام دینے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ پریاگ راج کے رہنے والے 22 سالہ الماس احمد نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے نفسیات میں گریجویشن کیا اور 2023 میں ایم بی اے کے داخلے کے امتحان میں شرکت کی، جب کہ سنبھل کا باشندہ 25 سالہ عبدالصمد اے ایم یو سے سوشل ورک میں ماسٹرس کی تعلیم حاصل کر رہا تھا۔ ذرائع کے مطابق الماس اپنے ساتھیوں کی گرفتاری کے بعد روپوش تھا اور پیر (8 جنوری) کو اسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details