ریاست اترپردیش ضلع سھارنپور میں جی آر پی تھانہ میں تعینات ایک پولیس اہلکار کی مشتبہ حالت میں موت واقع ہوگئی، جس کی لاش اس کے ہی کمرے میں پائی گئی ہے۔
واضح رہے کہ دو روز تک جب فون نہیں اٹھا تو میرٹھ میں رہ رہے پولیس اہلکار کے اہل خانہ نے تھانہ میں فون کرکے اپنے والد کے سلسلے میں معلومات حاصل کی، جس کے بعد پولیس اہلکار اس کے کمرے پر پہنچی تو وہاں دیکھ کر حیران رہ گئے، کیوں کہ ہریندر کی لاش زمین پر پڑی ہوئی تھی۔
جی آر پی اہلکار کی مشتبہ حالت میں موت موت کیسے ہوئی اس کا ابھی کسی کو علم نہیں ہوسکا ہے، پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔
ایسا بتایا جارہا ہے کہ مرنے والا پولیس اہلکار ہریندر دل کا بھی مریض تھا، اور انہیں شاید دل کا دورہ پڑا ہے، جس کی وجہ سے ہریندر کی موت ہوگئی ہے۔
اطلاع کے مطابق پولیس اہلکار ہریندر جمعرات کی رات نائٹ ڈیوٹی کرکے کمرے پر آیا تھا، آج انہیں دوبارہ ڈیوٹی جوائن کرنی تھی، لیکن کل ہریندر کا فون نہیں اٹھا۔
جی آر پی اہلکار کی مشتبہ حالت میں موت واضح رہے کہ باغپت کے رہنے والے ہریندر کے بچے میرٹھ میں رہتے ہیں، جبکہ سنہ 2018 سے ہریندر جی آر پی سھارنپور تھانہ میں تعینات تھے۔
بتایا جارہا ہے کہ جب ہریندر نے اپنے بچوں کا فون نہیں اٹھایا تو انہوں نے سھارنپور جی آر پی تھانہ سے رابطہ کیا، اور جب پولیس اہلکار اس کے کمرے پر پہنچی اندر سے بدبو پھیلی ہوئی تھی، اس کی اطلاع ہریندر کے اہل خانہ کو دی گئی، جس کے بعد اطلاع کے بعد اہل خانہ میں کہرام مچ گیا۔