ریاست اترپردیش میں ضلع امبیڈکر نگر کے جیت پور پولیس تھانہ میں تعینات تھانہ انچارج ببو مشرا کی مشتبہ حالت میں موت ہوگئی جس سے پولیس محکمہ میں افرا تفری کا ماحول ہے۔
واقعے کے بعد تھانہ انچارج کو ضلع ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں پولیس اہلکار بھی موقع پر موجود رہے حالانکہ بتایا جارہا ہے کہ تھانہ انچارج نے خود ہی پھانسی لگا کر خودکشی کرلی ہے۔