ریاست اترپردیش کے نوئیڈا میں حکومت کی اراضی کی ملکیت اسکیم کے تحت محکمہ محصولات کی ٹیمیں گوتم بدھ نگر کے مختلف دیہی علاقوں میں دیہی آبادی کا سروے کا کام کر رہی ہیں۔
اس ضمن میں آج ڈپٹی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ پرسون دویدی کے ذریعہ تشکیل کردہ محصول ٹیم، جس میں لیکھپال نریش شرما اور ڈی پی شرما اور دیگر ملازمین گاؤں لطیف پور پہنچے، جہاں انہوں نے گاؤں کے لوگوں کو حکومت کی اسکیم کے بارے میں معلومات فراہم کیں اور وہاں سروے کے کام کو بھی انجام دیے۔