لکھنؤ: اتر پردیش مدرسہ ایجوکیشن بورڈ اور ضلع انتظامیہ کی ٹیم نے اسلامی تعلیم کے مرکز مدرسہ ندوۃ العلماء کا سروے کیا، اس دورام مدرسہ انتظامیہ نے سروے ٹیم کو بھرپور تعاون کیا۔ ذرائع کے مطابق سروے ٹیم نے ندوۃ العلماء کے مدرسہ میں پہلے سے طے شدہ 12 پوائنٹس کے بارے میں معلومات حاصل کی۔ اس کے علاوہ ادارے کے مختلف مقامات کا بھی معائنہ کیا گیا۔ اس دوران مدرسہ میں پڑھائے جانے والے کورسز اور دیگر سہولیات کے بارے میں بھی معلومات لی۔ Survey of Madarsa Nadwatul Ulama
اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنؤ کی معروف دینی درسگاہ ندوۃ العلماء میں مدرسہ سروے ٹیم نے گیارہ نکات پر معلومات حاصل کیں، سروے کی رپورٹ 25 اکتوبر کو حکومت کو سُپرد کی جائے گی۔ واضح رہے کہ پوری ریاست میں غیر امداد یافتہ مدارس کا سروے جاری ہے اور اسی کے تحت گزشتہ روز سروے ٹیم نے لکھنؤ کے ندوۃ العلماء پہنچ معلومات حاصل کی۔
دارالعلوم ندوۃ العلماء ملک کی معروف تعلیمی درسگاہوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ پوری ریاست میں یوپی حکومت 11 نکات پر معلومات جمع کررہی ہے۔ لکھنؤ کا ندوہ کالج بھی مدرسہ بورڈ سے غیر منظور مدرسہ ہے اس لیے سروے ٹیم نے مدرسہ میں جاکر معلومات حاصل کی اس دوران مدرسہ انتظامیہ نے سروے ٹیم کا تعاون بھی کیا۔ سروے ٹیم میں ایس ڈی ایم، بی ایس اے اور ڈی ایم او سمیت متعدد افسران موجود رہے۔