اس کے لیے سریش رینا نے میونسپل کارپوریشن کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔ غازی آباد میونسپل کارپوریشن Ghaziabad Municipal Corporation کی جانب سے شہر میں لینڈ مافیا سے پاک اراضی پر اسپورٹس کمپلیکس بنانے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے جہاں سابق کرکٹر سریش رینا ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کو تربیت دیں گے۔
- غازی آباد میں 4 اسپورٹس کمپلیکس بنائے جائیں گے:Ghaziabad Sports Complex
میونسپل کارپوریشن نے شہر کے مختلف مقامات پر لینڈ مافیا کے قبضے سے قیمتی زمینیں بازیاب کروائی ہیں۔ متعلقہ اراضی پر عرصہ دراز سے ناجائز تجاوزات تھے۔ میونسپل کارپوریشن نے ناجائز تجاوزات سے پاک اراضی پر 4 اسپورٹس کمپلیکس بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ کو 3 مقامات پر اسپورٹس کمپلیکس بنانے کی پیشکش بھی موصول ہوئی ہے۔
- تین مقامات پر پیشکش موصول ہوئی:
اب تک 3 مقامات پر اسپورٹس کمپلیکس کے لیے پیشکش موصول ہو چکی ہیں۔ اس میں راج نگر ایکسٹینشن میں 2 مقامات پر سابق کرکٹر سریش رینا کے ذریعہ اسپورٹس کمپلیکس تعمیر اور آپریشن کیا جائے گا نیز کراسنگ ریپبلک پر میسرز گاروشی انفرا پرائیویٹ لمیٹیڈ اس ذمہ داری کو سنبھالے گا۔ یہ زمین متعلقہ افراد کو 15 سال کی مدت کے لیے دی جائے گی۔ جہاں کرکٹ کے علاوہ دیگر کھیلوں کی تربیت کا بھی انتظام ہوگا۔